مسلم لیگ ن جب نوازشر یف کے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دے گی تب ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا: گور نر پنجاب

مسلم لیگ ن جب نوازشر یف کے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دے گی تب ہی کوئی فیصلہ ...
مسلم لیگ ن جب نوازشر یف کے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دے گی تب ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا: گور نر پنجاب

  



لاہور(صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جب نوازشر یف کے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دے گی تب ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا،مولانا فضل الر حمن بڑے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ بھی ٹکراؤ نہیں چاہتے اور حکومت بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر نے کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کر رہی ہے،حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں آئینی مدت پوری ہوگی اور حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

چلڈرن ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے نوازشر یف کو سروسز ہسپتال میں بہتر ین طبی سہولتیں دی ہیں اب وہ اپنی مر ضی سے اپنے گھر پر علاج کروانا چاہتے ہیں اور جہاں تک انکے بیرون ملک علاج کروانے کا تعلق ہے تو ہمیں اس بارے پتہ نہیں ،جب وہ کوئی درخواست دیں گے پھر ہی اس بارے میں حکومت کوئی فیصلہ کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے آزادی مارچ کی راہ میں پہلے کوئی رکاوٹ ڈالی ہے اور نہ ہی اب ڈالے گی، ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن سے ہونیوالی بات چیت جلد کامیاب ہوجائیگی اور مولانا فضل الر حمن کا احتجاجی دھر نہ بھی ختم ہو جائیگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...