نوکیا نے پاکستان میں تین نئے فون متعارف کرادیے

      نوکیا نے پاکستان میں تین نئے فون متعارف کرادیے

  



کراچی(پ ر)ہوم آف نوکیا فونز،HMD Global نے پاکستان میں تین نئے فون متعارف کرادئیے ہیں جن میں 7.2 Nokia جو اپنی نئی کلاس کا اسمارٹ فون ہے اور اس میں Optics ZEISS والاپاورفل 48MP ٹرپل کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ جیتے جاگتے PureDisplayکے ساتھ Nokia 6.2 جیسے جدید ٹرپل کیمرے کے ساتھ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی طاقت حاصل ہے اور یہ سب ایک اسمارٹ فون میں دستیاب ہیں۔ نیا 110 Nokia خالصتاً انٹرٹینمنٹ سے متعلق ہے جو انتہائی کم قیمت میں دستیاب ہے۔درمیانے درجے کے فونز کو دوبارہ متعارف کرانے کے سلسلے میں HMD Globalنے دو نئے اسمارٹ فونز یعنی 7.2 Nokia اورNokia 6.2 کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں اسمارٹ فونز ڈسپلے اور امیجنگ میں اپنے مداحوں کو اپنے شعبے میں زبردست تجربہ فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ، 7.2 NokiaاورNokia 6.2دونوں ہنرمندی اورمیٹریل کے استعمال میں بہت آگے ہیں اور درمیانے درجے کے فونز میں اعلیٰ ترین Nordic ڈیزائن پیش کرتے ہیں۔نئے نوکیا فونز کی پاکستان میں دستیابی کے حوالے سے HMD Globalکے ہیڈ آف نیئرایسٹ،عارف شفیق نے کہا:”ہمارے درمیانے درجے کے فونزکواعلیٰ کارکردگی پیش کرنے پر مداحوں کی جانب سے ہمیشہ سراہا گیا ہے۔ دونوں 7.2 Nokia اور Nokia 6.2 میں اسی فلسفے کو آگے بڑھایا گیا ہے جس کے تحت اعلیٰ ترین تجربے کو غیرمعمولی قیمت پر فراہم کیا گیا ہے۔ 7.2 Nokia اور Nokia 6.2میں Optics ZEISS کیمرا اور PureDisplay اسکرین ٹیکنالوجی ناقابل یقین تصاویر کی صورت میں آپ میں موجود تخلیقی صلاحیتوں کواجاگر کرتا ہے،آپ کو HDR میں اپنی تمام ویڈیوزدیکھنے کے قابل بناتا ہے اوردو دن تک بغیر چارجنگ کے کام کرتا ہے۔

ہم نے فیچر فونز کے پورٹ فولیو کو وسعت دی ہے۔ Nokia 110اپنے مداحوں کے لیے تفریح سے بھرپور ہینڈ سیٹ ہے جس میں میوزک، گیمز اور روزانہ کے ضروری فیچرز موجود ہیں جس کی آپ نوکیا کے جدید اور پائیدار ڈیزائن والے فون میں توقع کر سکتے ہیں۔“ Nokia7.2 کے فیچرز میں 48MP کا پاورفل ٹرپل کیمرا شامل ہے جس میں Quad Pixel ٹیکنالوجی اور Optics ZEISS استعمال کیے گئے ہیں۔امیجنگ کے لیے اپنے خصوصی تجربات کے ساتھ، 7.2 Nokiaمنفرد امیجنگ ٹیکنالوجیز اور فیچرز کے لیے نوکیافونز کے ورثے کو آگے بڑھاتا ہے۔انڈسٹری میں پہلی مرتبہ، کسی اسمارٹ فون میں DSLR کی سطح کے bokeh pro-اسٹائل فراہم کیے گئے ہیں جس کے تحت 7.2 Nokiaکے پورٹریٹ موڈ میں دستیاب منفرد bokeh ZEISS اسٹائلز سے آپ دن کے کسی بھی حصے میں حیرت انگیز شاٹس اور غیر معمولی معیار کے امیج بنا سکتے ہیں۔ یہ bokeh اسٹائلز لیجنڈری ZEISS لینز کی طرح بہترین ویژوول امپیکٹ اور سیگنیچر کو دھندلا کرسکتے ہیں۔ اپنے مداحوں کو تخلیقی آزادی فراہم کرتے ہوئے Nokia7.2 پیش منظر اور پس منظر کو دھندلا کر سکتاہے اور اس طرح قدرتی optical bokeh کی نقل کر سکتے ہیں۔ Nokia 7.2 نائٹ موڈکے ذریعے جدید low-light imaging امیجنگ فراہم کرتا ہے اور اس کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کیlow-light fusion ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی حساس 48MP مین کیمرا استعمال کرتا ہے۔اپنے پروسیسر کی طاقت کے ذریعے 7.2 Nokia کی بیٹری دو دن تک کام کرتی ہے اور حیرت انگیز PureDisplay کے ساتھon HDR-alwaysکااستعمال۔ لازوال Nordic ڈیزائن مداحوں کو اس اسمارٹ فون کے شعبے میں نئی توقعات پیداکرتا ہے۔پہلی سیریزکے 6 Nokia اسمارٹ فونز سے پریمیر ٹرپل کیمرا اور PureDisplay ٹیکنالوجی تک، Nokia 6.2اپنے مداحوں کو باکفایت پیکیج میں جیتے جاگتے ویژوول تجربات اور جدید امیجنگ پیش کرتا ہے۔Nokia 6.2 میں HDR always-onموجود ہے جو اسمارٹ فونز کا نیا شعبہ ہے اور جس کی خاص بات PureDisplay ٹیکنالوجی ہے جسے خصوصی ویژوول پروسیسر کی طاقت حاصل ہے اور یہ رنگوں کے ایک ارب شیڈز پیدا کر سکتا ہے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی خصوصیات اور پاورفل ٹرپل سینسر کیمرے کے ساتھ Nokia 6.2 اپنے مداحوں کو نہایت واضح تصاویرbokeh پورٹریٹ اور حیرت انگیز wide-angle شاٹس دیتا ہے۔ دو دن تک چلنے والی اپنی سگنیچربیٹری کے ساتھ، اس کے مداح وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں۔ Nokia 6.2 اپنے Nordic ڈیزائن کے ورثے کی حقیقی علامت ہے جس کے ساتھ لازوال ہنرمندی اور اعلیٰ ترین معیار کا میٹریل شامل ہے جو اس کی فنشنگ کو منفرد اور بے عیب بناتا ہے۔ہے اور اس موبائل فون کی قیمت 35,999 روپے ہے۔نو کیا کے مداح یہ فون daraz.pk 11.11 سیل کے دوران 29,999 روپے میں خرید سکیں گے۔ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے نوکیا کے مداحوں کو DEAL2000K بطور کوڈ استعمال کرنا ہو گا۔Nokia110 فیچر فون Ocean‘ Blue‘Black اور Pink رنگوں میں دستیاب ہے اور اس فیچر فون کی قیمت صرف 3,700 روپے ہے۔

مزید : کامرس