چیئرمین آر ڈی اے کا دورہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس 

چیئرمین آر ڈی اے کا دورہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس 

  



راولپنڈی  (کامرس ڈیسک)چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر چیمبر صبور ملک سے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مسائل اور مربوط رابطوں کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ رنگ روڈ اٹھاون ارب کا منصوبہ ہے جس کا حتمی پلان اگلے سال مارچ 2020  سے پہلے فائنل ہو جائے گا۔ لئی ایکسپریس وے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کیا جائے گا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر با ب راولپنڈی لگایا جائے گا۔ شہر کی خوبصورتی، بہتری اور اسے نئی شکل دینے کے لیے آر سی سی آئی کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ آرڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گا۔ گرین راولپنڈی کے تحت شہر میں اور جی ٹی روڈ پر درخت لگائے جائیں گے۔گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت شجرکاری اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،مینجمنٹ سیل بھی فعال کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل ہو سکیں۔، اس موقع پر صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی شہر کا مستقبل ہے، فرنیچر، اناج،کاٹیج انڈسٹری کی منتقلی سے شہر میں ٹریفک کے دباو میں کمی ہو گی پارکنگ ایک سنگین مسلہ بن چکی ہے فوارہ چوک  راجہ بازار سمیت دوسرے بڑے بازاروں میں بھی جدید پارکنگ پلازے بنائے جائیں،قبرستان کے لیے زمین حاصل کی  جائے، نئے قبرستان تک رسائی آسان کی جائے۔ راولپنڈی چیمبر کو بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی، تمام عوامی منصوبے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مکمل کیے جائیں،ایکسپو سنٹر کے قیام کے لیے  آر ڈی اے تعاون کرے،بالائی لاز اپ گریڈ کیے جائیں۔ شہر کی حدود اور ہاوسنگ سو سائیٹز کے حوالے سے چیمبر کے ساتھ معلومات شیئر کی جائیں،سیف سٹی پروجیکٹ بھی لایا جائے۔  انہوں نے چیئرمین کوچیمبر کی جاری سرگرمیوں پر مختصر بریفنگ بھی دی،اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل، نائب صدر حمزہ سروش، سابق صدر اسد مشہدی، مجلس عاملہ کے اراکین، انجمن تاجران کے نمائندے اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس


loading...