صنعتی مسائل کے خاتمے کیلئے تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبہ کے رابطوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد

صنعتی مسائل کے خاتمے کیلئے تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبہ کے رابطوں کو مستحکم ...

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبہ کے رابطوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ صنعتی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر محمد اشرف نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کاروباری و صنعت برادری کے تعاون سے اپنی ایجادات مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گی جس سے صنعتی وزرعی شعبہ جات کی ترقی میں مدد حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران ہماری برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نئی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے حقیقی استفادہ میں ہماری ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی وصنعتی شعبوں کی ترقی سے نہ صرف قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے تجارتی خسارہ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے زرعی اور صنعتی شعبہ جات کے لئے مختلف نئی ایجادات مصنوعات اور ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں جن کے استعمال سے دونوں شعبوں کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبہ کے شراکتداروں کو نئی مصنوعات ایجادات اور ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے لئے جامعہ زرعیہ فیصل آباف کاروباری و صنعتی برادری کی معاونت سے نمائشیں منعقد کرے گی۔

مزید : کامرس


loading...