امریکی کانگریس ریسرچ سروس کی رپورٹ شائع، پاکستان پر بے بنیاد الزامات

 امریکی کانگریس ریسرچ سروس کی رپورٹ شائع، پاکستان پر بے بنیاد الزامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(آئی این پی)امریکی کانگریس کے ریسرچ سروس نے ایک رپورٹ بعنوان”افغانستان، پس منظر اور امریکی پالیسی“ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو قابل اعتماد دوست اور بھارت مخالف عنصر کے طور پر دیکھتا ہے،پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغانستان میں منفی کردار ادا کیا ہے،پاکستان نے افغانستان میں امریکہ کے خلاف شورش کیلئے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی طاقت میں اضافہ کیا ہے، امریکا جانتا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،امن عمل کیلئے پاکستانی کردار قابل تعریف لیکن نا مکمل رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے ریسرچ سروس نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان کوافغانستان میں ہندوستان کی سفارتی اور تجارتی موجودگی کے حوالے سے خدشات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت قیام امن کے حوالے سے پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت پاکستان ایک قابل قدر شراکت دار کا روپ اختیار کر چکا ہے کیونکہ امریکا افغانستان میں قیام امن کی خواہش رکھتا ہے اور یہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیں۔2019 میں پاکستان کی فوجی امداد روکنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی گئی۔ اس کے بعد پاکستان کی جانب سے حکمت عملی تبدیل ہوئی اور چند اچھے اقدامات دیکھنے کو ملے۔ لیکن پاکستانی اقدامات اب بھی ناکافی ہیں۔ 
بے بنیاد الزامات