ٹانک،جنوبی وزیر ستان میں صاف پانی کیلئے 11 دیہات میں چیک تقسیم

      ٹانک،جنوبی وزیر ستان میں صاف پانی کیلئے 11 دیہات میں چیک تقسیم

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)کے ایف ڈبلیو اور یورپی یونین کے تعاون سے سرحدرولرسپورٹ پروگرام کے تحت جنوبی وزیرستان میں صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کے لئے گیارہ دیہات کو 35.2 ملین روپے کے چیک تقسیم کردئیے تفصیلات کے مطابق بروز بدھ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے جرگہ ہال میں ایس آرایس پی کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے باشندوں کو تمام تر سہولیات ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچائے جائے ان کا کہناتھا کہ کے ایس آر ایس پی مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں پینے کی صاف پانی سرفہرست ہے انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں پائیدار امن قائم ہونے کے بعد مختلف ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے جبکہ آپریشن کے دوران مکانات کو نقصانات کے اذالے کے لئے CLCP پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ متاثرہ افراد میں جلدازجلد امدادی چیک تقسیم کئے جائیں جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کمپلینٹ سیل کاقیام عمل میں لایا جارہاہے جہاں پر شکایات کا ازالہ فوری طور کیا جائیگا اس موقع پر شرکاء تقریب کو بتایا گیا کہ ایس آر ایس پی نے جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا، سرویکئی تیارزہ،اور سراروغہ سے تعلق رکھنے والے 11دیہات میں 35.2ملین روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبے تعمیرکئے جارہے ہیں جس کی بدولت 1161گھرانوں پر مشتمل 8824افراد مستفید ہونگے اس موقع پر ڈی سی جنوبی وزیرستان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہداللہ،PDMA کے ضلعی کورڈینٹر سید عمر محسود SRSPکے ضلعی انچارج امان اکبر سمیت معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور PDMA جنوبی وزیرستان کوارڈینٹرنے 11دیہات کے تشکیل کردہ کمیٹیوں کے سربراہان میں چیک تقسیم کردیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر