ڈیرہ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 24 گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد

ڈیرہ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 24 گرفتار،اسلحہ وکارتوس برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ ڈیرہ ٹاون، شہید نواب خان، بندکورائی اور چودھوان میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 24مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ2کلاشنکوف،1رائفل،3بندوق،4پسٹل اور مختلف بور کے67کارتوس برآمد کیے۔اس دوران شہر کے43 مختلف مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں لگائی گئیں۔ان ناکہ بندیوں کے دوران11مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے515گرام چرس برآمدگی کے علاوہ پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب 2مجرمان اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نے214کرائے کے مکانات اور78ہوٹلوں کو چیک کیا۔1ہوٹل کیخلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی سطح پر 133سکولوں کو چیک کیا گیا،42ٹرانسپورٹ اڈوں اور115حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔1حساس مقامات کی سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی نہ ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ پاکستان میں رہائش کی قانونی دستاویزات نہ ہونے پر ایک غیر ملکی شخص کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر