تھیالوجی کے اساتذہ کیلئے سروس سٹرکچر بنانے کے احکامات

تھیالوجی کے اساتذہ کیلئے سروس سٹرکچر بنانے کے احکامات

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے محکمہ سماجی بہبود کے تحت کام کرنے والے تھیالوجی کے اساتذہ کے لئے سروس سٹرکچربنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز محکمہ سماجی بہبود کے تھیالوجی ٹیچرمشرف وغیرہ کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران جاری کئے  رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری و ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسپیشل ایجوکیشن کو فریق بنایا گیاہے اس موقع پر عدالت عالیہ کو بتایا گیاکہ درخواست گذارمحکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم سکولوں میں تھیالوجی ٹیچرزہیں اورکئی سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم درخواست گذارکاکوئی سروس سٹرکچرنہیں ہے کیونکہ انہیں محکمہ سوشل ویلفیئرمیں گریڈ10ملاہوا ہے جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تھیالوجی ٹیچرزکو گریڈ سولہ دیا گیا ہے فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن منظورکرتے ہوئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو تھیالوجی کے اساتذہ کیلئے سروس سٹرکچر بنانے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر