27نکاتی آئی سی آر جے ایکشن پلان زیادہ چیلنجنگ، 17پر عملدر آمد جاری: حماد اظہر 

    27نکاتی آئی سی آر جے ایکشن پلان زیادہ چیلنجنگ، 17پر عملدر آمد جاری: حماد ...

  



اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے ایف اے ٹی ایف فروری 2019 میں پاکستان کے بارے میں فیصلہ کریگا، آئی سی آر جے کا ایکشن پلان اگلے سال مکمل کرنا چاہتے ہیں،ٹیکنیکل کنسلٹنٹ تعینات کردئیے،آئی ایم ایف، اے ڈی بی اور ورلڈ بینک معاونت کررہے ہیں،موجودہ ایکشن پلان زیادہ سخت ہے جبکہ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے گذشتہ 10 سالوں میں وزیر اور مشیر خزانہ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو تفصیلات فراہم کر دیں۔ سابق وزیر اور رکن اسمبلی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلا س ہوا جس میں اسد عمر نے کہاپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 5 سال میں 62 میں سے 18 اجلاسوں میں وزیر یا مشیر خزانہ نے شرکت کی۔ مسلم لیگ نون کی حکومت کے دور میں 58 اجلاس ہوئے جس میں وزیر خزانہ نے 3 اجلاسوں میں شرکت کی۔ مفتاح اسماعیل نے بطور مشیر خزانہ کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی،پی ٹی اے کی حکومت کے دور میں 23 اجلاس ہوئے جن میں 4 دفعہ وزیر نے یا وزیر مملکت خزانہ نے شر کت کی۔اجلاس کووزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کو فروری 2018 میں آئی سی آر جے کا پلان دیا گیا،یہ 27 نکاتی ایکشن پلان ہے،جب ہم حکومت میں آئے 22 نکات پر عملدرآمد نہیں ہوا تھا۔حماد اظہرنے کہاحکومت نے اب تک 17  نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے،پاکستان 7 جنوری کو حتمی رپورٹ پیش کریگا۔انہوں نے کہاآئی سی آر جے کا ایکشن پلان زیادہ چیلنجنگ ہے،اس ایکشن پلان پر زیادہ کام ہونیوالا ہے۔

حما داظہر

مزید : پشاورصفحہ آخر