قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم  اور آلات قمار بازی بھی برآمد

  قمار باز گرفتار، داو پر لگی رقم  اور آلات قمار بازی بھی برآمد

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں قمار بازی میں مصروف 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، قمار باز کارپوریشن کالونی میں واقع ایک بیٹھک میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دھر لیا، تمام گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 70 ہزار روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی عتیق شاہ کو عوامی شکایت موصول ہوئی تھی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود کارپوریشن کالونی میں واقع ایک بیٹھک میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ اوتھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف 10 ملزمان شاکر علی ولد گل زمان، عبدالحمید ولد محمد جان، شہباز ولد عبد الحمید، محب گل ولد سید اصغر، رمیز راجہ ولد سیارجان، عبداللہ ولد داود خان، ساجد ولد رئیس خان، خالد کریم ولد محمد کریم، کامران ولد مسکین اور شہزاد ولد نوشیروان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 70 ہزار روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر