فاضل جج کی سکھ یاتریوں کیلئے سفری دستاویزات کی شرط ختم کرنے کیخلاف  دائر درخواست کی سماعت سے معذرت

  فاضل جج کی سکھ یاتریوں کیلئے سفری دستاویزات کی شرط ختم کرنے کیخلاف  دائر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کرتارپورراہداری کے ذریعے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے پاسپورٹ اور ویزے کی شرط ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے ذاتی وجوہ کی بنا پرمعذرت کرلی۔فاضل جج نے مقدمہ کی فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے تاکہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کو بھیجا جاسکے،درخواست میں صدر مملکت، سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن، سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار شہری کا موقف ہے کہ سپیشل قانون 1952 ء کے تحت بھارتی سرحد سے آنے والوں کے لئے ویزااور پاسپورٹ لازمی شرط ہے، بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے داخلے کی اجازت دیناوفاقی حکومت کاغیرقانونی اقدام ہے۔

معذرت

مزید : پشاورصفحہ آخر