سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلاب کی حدود میں سنگین واردات کی غرض سے بیٹھے دو افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے قبضے سے دوران تلاشی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، گرفتار دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ انقلاب کی حدود محمد گل چوک سوڑیزئی میں دو مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب اعجاز خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی سے موجود دو افراد نسیم ولد برات سکنہ سکیم چوک اور عزیز الرحمان ولد عمر دراز سکنہ کاکشال کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، دونوں ملزمان سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...