ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،اے ڈی سی

      ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،اے ڈی سی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی مروت نور الامین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر خودساختہ مہنگائی، ملاوٹ اورذخیر اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اُنہوں نے تاجروں کوبھی متنبہ کیاکہ وہ فوری طورپراپنا قبلہ پر درست کر لیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزاپنے دفترمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے واضح احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلع بھرکے مختلف بازاروں میں خودساختہ مہنگائی ، ملاوٹ اورذخیر اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف مرحلہ وار کاروائی کررہی ہے جس سے شہریوں کوخوردونوش کی اشیاءمناسب داموں پر مل رہی ہے اُنہوں نے کہاکہ تاجروں کوچاہئے کہ وہ اپنے کاروبارقانونی طریقے سے یقینی بنائیں اورخودساختہ مہنگائی پیداکرنے سمیت ملاوٹ اورذخیراندوزی سے گریزکریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر