ایبٹ آباد ،12 ربیع الاول کی تقریبات اور ریلیوں کی تیاریاں مکمل

  ایبٹ آباد ،12 ربیع الاول کی تقریبات اور ریلیوں کی تیاریاں مکمل

  



ایبٹ آباد (نامہ نگار)12 ربیع الاول کی مرکزی تقریبات جلوس اور ریلیوں کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ،مین بازار اور جلال بابا آڈیٹوریم میں دو الگ محفلوں کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام ہونگے اور خصوصی خطاب معروف مبلغ مولانا مفتی محمد حنیف قریشی کا ہوگا،سرکل گلیات سمیت ضلع کے مضافات سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس کی شکل ہیں شریک ہونگے ،جبکہ 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس آستانہ عالیہ طوری شریف نواں شہر سے نکا لا جائے گا جس کی نگرانی 100 سے زاہد نوجوانوں پر مشتمل کمیٹی کریگی، ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی ضلع ایبٹ آباد کے چئیرمین روحانی شخصیت پیر آف طوری شریف سید کمال حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تخلیق وجہہ کائنات رسول اکرم خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت سے دنیا نور سے منور ہوئی انکی آمد کی خوشیاں منانا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے ضلع ایبٹ آباد میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقہ سے منانے اور مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ،مین بازار کو سجا دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے،پیر سید کمال حسین شاہ کا کہنا تھا ضلع ایبٹ آباد میں ماہ ربیع الاول میں مختلف مقامات اور مذہبی خانقاوں اور آستانوں پر 100 سے زاہد میلاد شریف کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں اور مرکزی محفل میلاد اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب مین بازار اور جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی پہلے مرحلہ میں میں بازار میں ہونے والی تقریب میں آستانوں کے گدی نشین مشائخ عظام روح پرور محفل میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہیں جس میں شریک ہونے والوں کو اختتام پر لنگر آستانہ عالیہ طوری شریف نواں شہر میں کھلانے کے بعد شام کی محفل کا آغاز جلال بابا آڈیٹوریم میں ہوگا جس میں ملک کے نامور نعت خواں شریک ہوتے ہیں اور خصوصی خطاب معروف مبلغ مفتی علامہ محمد حنیف قریشی کا ہوگا ،انہوں نے مرکزی جلوس کے مقررہ روٹ کے متعلق بتایا کہ بنی نواں شہر سے شروع ہوکر بائی پاس منڈیاں اور سپلائی میں مرکزی استقبال کے بعد شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے اللہ ہو چوک اور جناح روڈ سے میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوگا جس کی قیادت وہ خود کرینگے اور جلوس کو منظم رکھنے کے لئے نوجوانوں پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں اس روحانی محفل میں شریک ہونے کی دعوت عام ہے۔انہوں نے میں بازار کے تاجروں کا بھی شکریہ ادا کیا جو سالہاسال سے اس بابرکت محفل کے لئے بازار کو مکمل بند رکھ کے شریک ہوتے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ مرکزی تقریب کے لئے کسی سے کوئی چندہ اگھٹا نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے تمام تر اخراجات آستانہ عالیہ طوری شریف نواں شہر برداشت کرتا ہے تاہم لنگر میں حصہ ڈالنے اور اپنی خواہش سے شریک ہونے والوں کو کوئی رکاوٹ نہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر