چارسدہ میں 10 نومبر کو منعقدہ گیمز کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

چارسدہ میں 10 نومبر کو منعقدہ گیمز کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

  



چارسدہ (بیو ر و رپورٹ)چارسدہ پولیس کیجانب سے10نومبر کو منعقد ہونے والے نیشنل گیمز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ۔ 170پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک آرمی کے جوانوں کو تعیناتی کا فیصلہ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ڈی پی او عرفان اللہ خان ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان ا للہ خان کا عبدلولی خان سپورٹس کمپلکس میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پاک آرمی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر لفٹنیٹ کرنل حفیظ الرحمن اور میجرعلی ارسلان خان موجود تھے۔اس موقع پرڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے واضح کیا کہ نیشنل گیمزکے پر امن انعقاد کی حاطرچارسدہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت نیشنل گیمز کے افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے سیکورٹی کے لئے تمام انتظامات کو ختمی شکل دے دیا گیا ہے جس کے تحت 170 کے قریب پولیس اہلکار، لیڈیز پولیس، RRFسکواڈ ، بی ڈی ایس اور پاک آرمی کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ اسٹیڈیمز میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کی خاطر اہم اور حساس مقامات کی نشاندہی کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لیں گے جن کو انتظامیہ کی جانب سے رہائش دی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا کر اسٹیڈیم میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔بعد ازاںڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ اور پاک آرمی کے افسران لفٹننٹ کرنل حفیظ الرحمن و میجرعلی ارسلان خان کے ہمراہ عبدلوالی خان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر