نابینا افراد کا مال روڈ پر چوتھے روز بھی دھرنا،ملازمتوں پر مستقل کرنیکا مطالبہ

نابینا افراد کا مال روڈ پر چوتھے روز بھی دھرنا،ملازمتوں پر مستقل کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر،این این آئی)نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ نابینا افراد نے مال روڈ بلاک کر کے حکومت کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے۔واضح رہے نابینا افراد مطالبات کے حق میں سڑکوں پر موجود ہیں اور ریاست سے روزگار کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نابینا افراد اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ انہیں ملازمتوں پر مستقل کیا جائے۔ لاہور( این این آئی )نا بیناافراد نے اپنے مطالبات کے حق میں چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا ،مظاہرین نے ایوان وزیر اعلیٰ کے مرکزی راستے کلب چوک میں مال روڈ کو دونوں طرف سے بندکئے رکھا۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو کامیاب نہ ہو سکے ۔نا بینا افراد نے کہا کہ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکشن کے پاس ہمیں نوکریاں دینے کے اختیار ہی نہیں ۔
نابینا افراد