رستم،پٹواری اور منشی رشوت  لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    رستم،پٹواری اور منشی رشوت  لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر) انٹی کرپشن مردان نے رشوت لیتے ہوئے پٹواری اور منشی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، مردان سیکرٹریٹ کے احاطے میں شہری سے رقم وصولی کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی۔ رستم مچی کے رہائشی زوار خان ولد حسین داد خان نے انٹی کرپشن مردان کو تحریری درخواست دی کہ میں نے اپنے گاؤں مچی میں سید حیات ولد میر داد سے دو کنال اراضی مبلغ گیارہ لاکھ روپے پر خرید کر رقم ادا کردی، اراضی اپنے نام رجسٹری کرنے کے واسطے SDC مردان سے کمپیوٹرائز فرد حاصل کرکے بعوض ویریفیکیشن پٹواری موضع مچی تاج الاسلام کے پاس گیا اس نے کام کروانے کے بدلے 15 ہزار روپے بطور رشوت کا مطالبہ کیا میں نے انکار کرکے ان کے خلاف درخواست انٹی کرپشن مردان میں جمع کرادی جس پر کاروائی کرتے ہوئے سیشن جج مردان کے حکم پر جوڈیشنل مجسٹریٹ کو ہمراہ لیکر نشان زدہ نوٹ کو پٹواری اور منشی کو دیتے وقت سیکرٹریٹ مردان میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے جیب سے 15  ہزار روپے برآمد کرلئے۔۔۔