خیبر،ایک ہفتہ سے بند سکول  آج کھولے جائیں گے 

خیبر،ایک ہفتہ سے بند سکول  آج کھولے جائیں گے 

  



ضلع خیبر(بیورورپورٹ)گزشتہ ایک ہفتہ سے بند 25سکول اج سے کھولے جائیں گے۔اساتذہ پر تشدد کرنے والے توحید الاسلام کے رضاکاروں نے معافی مانگ لی۔تنظیم نے قبائلی روایات کے مطابق ننواتے کیا۔ اساتذہ نے انہیں معاف کیا تنظیم نے اساتذہ کو  تحفظ فراہم کرنے کی؎ یقین دہانی کرائی۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع خیبر صدرنصیر شاہ  لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل ٹیچرایسوسی ایشن کے صدر نصیر شاہ،سیکرٹری جنرل عتیق الرحمان،حاجی غفار شینواری نے کہا کہ ضلع خیبرتحصیل لنڈی کوتل علاقہ بازار ذخہ خیل میں گزشتہ ہفتہ امن لشکرکے رضاکاروں کیساتھ زبردستی گاڑی رکنے پر جو مسئلہ پیش آیا تھا جس پر اساتذہ تنظیم نے بھرپور مذمت کئے گئے اور اساتذہ پر تشدد کرنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں اکثریت رایے سے یہ فیصلہ کیاگیا کہ بازار ذخہ خیل میں تمام سکولز احتجاجاً بندرہیں گے جب تک تنظیم کے رضاکار اساتذہ سے معافی نہ مانگے اور حکومت ہمیں پورا تحفظ فراہم نہ کر سکے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جو قبائیلی رویات اور جرگہ کے ذریعے ہمارے مطالبات تسلیم کی انہوں نے کہا کہ باذار ذخہ خیل کے تنظیم توحید الاسلام کا اساتذہ  پر تشدد کرنے والے وقعہ کو احسن طریقہ  سے حل کیاگیا انہوں نے کہا کہ تنظیم توحید الاسلام نے قبائلی روایات اپنا کرباقاعدہ  طور پرمعافی مانگ لی اور ننواتے کی اور اساتزہ کرام کیساتھ تعاؤن کرنے کی یقین دھانی کی انہوں نے کہاکہ اے ٹی اے نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اج سے تمام سکول کھولے جائیں گے۔  

مزید : پشاورصفحہ آخر