شہریوں کو رقوم سے محروم  کرنیوالا نوسر باز گرفتار

شہریوں کو رقوم سے محروم  کرنیوالا نوسر باز گرفتار

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معصوم شہریوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے بھاری رقوم سے محروم کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم شہریوں سے قیمتی موبائل فونز خرید کر دھوکہ دہی کے زریعے بدلے میں جعلی رقم دینے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مدعی مسمی عدنان ولد شاہنواز ساکن مردان حال حیات آباد نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس نے اپنے موبائل بیچنے کی خاطر او ایل ایکس ویب سائٹ پر اشتہار دی تھی جو ایک شخص نے موبائل کے عوض جعلی نوٹ تھما کر رفو چکر ہو گیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ محمد اشفاق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اصل ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم ناصر خان ولد امین سکنہ مھمند ایجنسی حال فیز 6 حیات آباد کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جعل سازی میں ملوث منظم گروہ سے تعلق رکھنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر