بنوں،دو متحارب فریقین  میں فائرنگ،1 جاں بحق،4 زخمی

بنوں،دو متحارب فریقین  میں فائرنگ،1 جاں بحق،4 زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ میراخیل کی حدود میں دو فریقین کے مابین مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے گل خندان خوجڑی میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں فریق اول کے قمرآیاز ولد شاہ دوران سکنہ امین مغل خیل جاں بحق جبکہ احسان اللہ ولد محمد علی اور شفیع اللہ ولد محمد علی ساکنان امین مغل خیل زخمی ہوگئے فریق دوئم کے گل اقیباز خان ولد میاں آزاد خان سکنہ امین مغل خیل اور رحمان اللہ ولد اللہ داد خان سکنہ نورنگ زخمی ہوگئے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے قتل ہونے والے قمرآیاز کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا جبکہ دو ملزمان کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاع ہے اے این پی کے سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان نے بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایف آئی آر درج کرائی جارہی تھی وجہ داوت قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر