بنوں،نیو جنرل بس سٹینڈ کی  سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں 

بنوں،نیو جنرل بس سٹینڈ کی  سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں 

  



بنوں (بیورورپورٹ)نیو جنرل بس سٹینڈ کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں جسکے خلاف ٹرانسپورٹروں اور عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہین سے خطاب کرتے ہوئے ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان نے کہا کہ نیو جنرل بس سٹینڈ سے انتظامیہ کو کروڑوں روپے کی آمدن ہورہی ہے لیکن صوبے کا یہ دوسرا بڑا اڈہ ایک طرف بنیادی سہولیات سے محروم ہے تو دوسری طرف سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کی سڑکیں جھیل اور کھنڈات میں تبدیل ہوچکی ہیں عام دنوں میں بھی یہاں پانی کھڑا رہتا ہے لیکن معمولی بارش کی صورت میں پیدل جانا تو دور کی بات رکشے اور موٹر سائیکلوں پر جانا بھی محال ہوجاتا ہے خواتین کیلئے تو چلنا ناممکن ہوتا ہے اور گندا پانی کپڑوں کو لگنے سے کپڑے پالید کردیتا ہے اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے سٹیشن کمانڈر،کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر اور تمام متعلقہ حکام سے بار بار مطالبات کئے ہیں لیکن کسی نے بھی اس اہم عوامی مسئلے کا حل نہیں کیا ہے لہذا ہم آخری وارننگ دے رہے ہیں اگر عوام اور رانسپورٹروں کا یہ اہم مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم نیوجنرل بس سٹینڈ کو بند کردیں گے اور اس وقت تک بند رکھیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر