مردان،شیخ ملتون  اندھے قتل کا ڈراپ سین

مردان،شیخ ملتون  اندھے قتل کا ڈراپ سین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)شہر کے پوش علاقہ شیخ ملتون میں واقع پرائیوٹ سکول میں اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔چوری کے دوران مقتول اپنے ساتھی کی گولی سے لگ کر جان بحق ہوا تھا، ملزم گرفتارکرلیاگیا،آلہ قتل کے علاوہ گاڑی اور دیگر سامان بھی برآمد، واردات امتحانی پرچے پاس کرنے کی عرض سے پرنسپل کو آئی فون کا تحفہ خریدنے کے لئے کی گئی تھی تفصیلات کے مطابق 29اکتوبر 2019کو شیخ ملتون کے سیکٹر ایف میں واقع ایک نجی سکول میں درمیانی شب دو چور گھس گئے تھے جس میں ایک فائرنگ سے لگ کر جان بحق ہواتھا ڈی پی او سجادخان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی آپریشن مشتاق احمدخان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل طیب جان،ایس ایچ او شیخ ملتون خائستہ خان اورتفتیشی افسر شامل تھے، واقعے کا مقدمہ شیخ ملتون پولیس نے سکول چوکیدار روح الامین ولد فضل محمد کی مدعیت میں دفعہ 302,324,457,449,34کے تحت درج کیاگیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر اندھے قتل کیس کے سر اغ کے لئے دن رات محنت کی اورمختلف زاویوں سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرلی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان کی خفیہ اطلاعات پر گذشتہ روزپو لیس کی چھاپہ مار پارٹی نے علاقہ غلہ ڈھیر میں چھاپہ مارکر ملزم شیرداد ولد نوردادساکن غلہ ڈھیر کو گرفتارکرلیا جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول اسامہ ولد عواث ساکن جمال گڑھی  2018میں مردان ماڈل سکول سے میٹرک پاس کرکے فار غ ہواتھا اسامہ فسٹ ائیر کا طالب علم تھااورایک پرائیوٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا وقوعہ کے روز اسی ہاسٹل میں پلان تیار کرکے رینٹ اے کار گاڑی لی اوردونوں مذکورہ سکول میں چوری کی نیت سے داخل ہوگئے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان نے پریس کانفرنس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ملزم نے انٹاروگیشن کے دوران پولیس کو بتایاکہ مقتول سے فسٹ ائیر امتحان پاس کرنے کے بدلے پرنسپل نے آئی فون کا ڈیمانڈ کیاتھا جس کے لئے مقتول اورملزم نے مل کر چوری کا پلان تیارکیا،سکول میں داخل ہونے کے بعد چوکیدار کو چوروں کا شبہ گزرا اور فائرنگ کی تو چوروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے دوران اسامہ اپنے ہی ساتھی سے لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا واردات کے بعد ملزم فرارہوگیاتھا ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل نے کہاکہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل،گاڑی،دستانے،رسی،پستول اور شوز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،تعلیمی ادارے میں ہونے والی واردات سے علاقے اوروالدین میں خوف وہراس پھیل گیا تھا اوریہ کیس پولیس کے لئے چیلنج تھا تاہم پولیس نے دن رات محنت کرکے ایک ہفتہ کے اندراندر اس اندھے قتل کیس کا سراغ لگایا اوراصل ملزم تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا انہوں نے مزید کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے اپنے فرائض بہ احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہیں گی۔