حویلیاں میں بجلی کی بندش  دورانیہ 20 گھنٹوں پر محیط

حویلیاں میں بجلی کی بندش  دورانیہ 20 گھنٹوں پر محیط

  



حویلیاں (تحصیل رپورٹر)حویلیاں گاؤں مضافات سمیت مسلسل 20 گھنٹوں سے بجلی بند واپڈا اہلکارغائب جبکہ انکے موبائل نمبر بھی بند ہیں جب بھی ہلکی پھلکی ہوا چل جائے یا بارش کے قطرے گر جائیں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے گذشتہ روزحویلیاں و گردنواح میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ہوا ئیں چلنے کے سبب حویلیاں گاؤں اور مضافات میں گذشتہ 20گھنٹوں سے بجلی بند رہی جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑا لوگوں کے مطابق اکثر و بیشتر جب معمولی ہوائیں چل پڑیں یا گرج چمک کا سلسلہ ہو بالخصوص حویلیاں گاؤں اورملحقہ دیہاتوں کی بجلی کئی کئی گھنٹوں تک غائب رہتی ہے جیسے دوبارہ بحال کرنا کوئی گوارہ نہیں سمجھتاحتی کہ جب کھبی بجلی لوڈشیڈنگ بھی کی جائے تو حویلیاں گاؤں کے سامنے پہاڑی سلسلہ بانڈہ صاحب خان کوکل برسین یا ملکاں رجوعیہ کے پہاڑوں پر لائیٹں لگی نظر آتی ہیں لیکن اسکے متبادل حویلیاں گاؤں میں گھنٹوں بعد بجلی بحال نہیں کی جاتی جو کہ عوام کیساتھ سراسرذیادتی ہے اہلیان علاقہ نے واپڈا کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی بھی بحالی اور مستقبل میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے لیے فرض شناس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر