ڈیرہ میں 12 ربیع الاول  کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ

ڈیرہ میں 12 ربیع الاول  کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)12ربیع الاول کے موقع پر قیام امن کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے دفعہ144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز جبکہ اسلحہ کی نمائش، فرقہ وارانہ لٹریچرکے استعمال و فروخت پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول کے سلسلے میں قیام امن کیلئے دفعہ144کے تحت  9نومبر2019اور 10نومبر 2019کے دو روز کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم 16سال سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور مریض اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق 30یوم کیلئے ہر قسم کے اسلحہ، چاقو،چھری اور لاٹھی کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ پٹاخوں کے استعال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔فرقہ وارانہ لٹریچر کی استعمال اور فروخت کے علاوہ فرقہ وارانہ آڈیو وڈیو کیسٹس کے استعمال اور فروخت پر بھی پابندی رہے گی۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر5یا 5سے زائد افراد کے اجتماع پابندی ہوگی تاہم کسی بھی قسم کے اجتماع کیلئے ضلعی و پولیس انتظامیہ سے اجازت اور قانونی تقاضوں کی تکمیل لازمی ہوگی۔