ڈیرہ،موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق 

ڈیرہ،موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) بند دھپا نوالا کے قریب موٹر سائیکل پر سوار8ویں کلاس کا طالب علم مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوکر  دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول جھوک قریشاں کا ہونہار طالب علم امیر حمزہ  سکنہ بستی ریت والی پروآ موٹر سائکل پر جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے جا ٹکرایا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...