حویلیاں،ندی میں ڈوبنے  والی خاتون کی نعش مل گئی 

حویلیاں،ندی میں ڈوبنے  والی خاتون کی نعش مل گئی 

  



حویلیاں (تحصیل رپورٹر) گذشتہ۰ روز حویلیاں ندی دوڑ میں بہہ جانے والی عورت کی نعش حویلیاں ایوب پل کے پاس سے تقریبا صبح 6سے 7  بجے کے دوران مل گئی حویلیاں کے نواحی علاقہ سیداں کے مقام پر ندی دوڑ کو کراس کرتے ہوئے پاؤں پھلسنے کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آنے سے تیز پانی کی نذ ر ہو گئی جسکی تلاش مقامی لوگوں پولیس انتظامیہ ریسکیو 1122رات گے تک کرتے رہے لیکن رات کے اندھیرے اور بارش ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا اور صبح کے وقت پانی نے نعش کو ایوب پل کے پاس سائیڈ پر چھوڑ دیا اور ورثاء نے چوہدری ریاست کی زوجہ کو لیکر اپنے گاؤں سیداں چلے گے اس موقع پر پورے علاقہ مین سوگ کا سماں تھا مرحومہ کا نماز جنازہ اپنے گاؤں سیداں میں دن 3;00بجے ادا کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی،مذہبی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...