سندھ حکومت سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ترقیاتی کام تعطل کا شکار،وسیم اختر

سندھ حکومت سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ترقیاتی کام تعطل کا شکار،وسیم اختر

  



کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر سندھ حکومت سے فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کر دیا۔ انہوں نے کرپشن کے الزمات پر پی ایس پی سربراہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے چکر لگانے والوں کا دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہر میں پانی، سیوریج اور ٹوٹی سڑکوں کے مسائل کے باعث عوام سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔مئیر کراچی نے سولجر بازار کے علاقے میں سڑک کی تعمیر کا جائزہ بھی لیا اور ساتھ ہی حریف جماعت کے سربراہ مصطفیٰ کمال پر تنقید کے تیر بھی چلا دیئے۔

سیم اختر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...