پشاور،عوامی مسائل کے حل کیلئے  چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور،عوامی مسائل کے حل کیلئے  چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی آگاہی مہم کے تحت تھانہ چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ہونے والی کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں، معززین علاقہ، پی ایل سی ممبران اور تاجروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کے ذریعے عوامی اجتماعی مسائل سے بروقت آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کچہریوں کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی کر کے ان کو حل کرنا مقصود ہے جس کو حل کرنے کی خاطر پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، محکمہ پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں، تھانہ کلچر کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھالنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہری منشیات خصوصا آئس کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔  ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی رورل ڈویژن علی بن طارق، ایس ڈی پی او چمکنی خانزیب خان اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ سابقہ ناظمین، علاقہ عمائدین، سفید ریشوں، پی ایل سی ممبران، عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے فرداََ فرداََ درپیش عوامی اجتماعی مسائل پیش کئے، انہوں نے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا، کھلی کچہری میں شریک افراد نے قیام امن کی خاطر علاقہ میں پولیس گشت میں اضافے کا بھی مطالبہ پیش کیا جس پر ایس ایس پی آپریشن نے موقع پر ہی مختلف تجاویز پر عمل کرنے سمیت چمکنی سرکل کو مزید اضافی نفری بھی فراہم کرنے کی ہدایت کیایس ایس پی آپریشن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے سے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خاتمہ میں عوام کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کے تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے، ایس ایس پی نے واضح کیا کہ تھانہ کلچر کو عوام کی توقعات کے مطابق ڈھالنا اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو پختون روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی بھی ہدایت کی، کھلی کچہری کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے منصفانہ حل میں کھلی کچہری کا کردار اہمیت کا حامل ہے انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور دیگر ضرر رساں تقاریب سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات اور آئس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس کا ساتھ دیں جس پر شرکاء نے پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...