جنرل زبیر محمود حیات کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

 جنرل زبیر محمود حیات کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

  



 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ اور پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کی غیر معمولی  خدمات کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضا فے کیلئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے پرنسپل سٹاف آفیسران سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

جنرل زبیر ملاقات

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...