وزیراعظم عمران خان ڈاکٹروں کے مسائل پر توجہ دیں: بیر سٹر جاوید مومند 

  وزیراعظم عمران خان ڈاکٹروں کے مسائل پر توجہ دیں: بیر سٹر جاوید مومند 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹرجاوید خان مومندنے کہا ہے کہ خدارا وزیر اعظم عمران خان پشاور کے ہسپتالوں کے طرف توجہ دے دیں داکٹر اور حکومت کے مابین جھگڑا کو ختم کرکے پشاور کے عوام پر رحم کریں روز روز اوپی ڈی اور آپریشن ٹھیٹر بند ہونے کی وجہ سے مریض کو بستر مرگ پڑھے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں مختلف ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر جاوید خان مومند نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومت اور وزیر اعظم سیاست میں مصروف ہے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کے علاج کا کوئی بندوبست نہیں ہے پورے ملک میں حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ہرطبقہ احتجاج پر ہے۔ اور ٹیپو سلطان ٹویٹز پر ملک چلا رہے ہیں۔صوبے میں حکومت کے نام کی کوئی چیز نہیں تین ماہ سے ڈاکٹرز روڈ پر ہے اور ہسپتال میں مریض ناپرسان حال پڑھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث غریب عوام علاج سے محروم ہے اور نجی ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہے نجی ہسپتالوں نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ تحریک انصاف حکومت عوام پر عذاب کے طورپر مسلط ہے موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیکر عوام کو اور بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...