منشیات فروش اورجرائم پیشہ افرادگرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

منشیات فروش اورجرائم پیشہ افرادگرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

  



پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی ہیں، ہونے والے کارروائی میں 10منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر13کلو گرام چرس 7بوتل شرآب، ایک عدد بندوق،ایک عدد رائفل، ایک عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت سٹی، رورل اور صدر ڈویژنز میں ڈیژنل ایس پیز کی نگرانی میں ضلع پشاور میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارراوئیاں کی ہیں، جن میں،فقیرآباد پولیس نے محمد آصف ولد سراج محمد اورنیا زمحمد ولد انوراللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 5کلوگرام چرس برآمد،تھانہ اُرمڑ پولیس نے مشہور منشیات فروش جہانزیب ولد دواخان سکنہ ارمڑ پایان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس، ایک رپیٹر 12 بور، ایک عدد پستول اور کارتوس بھی بر آمد، تھانہ پہاڑی پولیس نے حکم خان اور علی خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلوگرام چرس، تھانہ متنی پولیس نے ملنگ ولدفتح خان سے 2کلوگرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا، تھانہ متھرا پولیس نے محمدبلال ولد قمر گل کو گرفتار رکرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔ جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملزمان قیصر، افتخارپسران نثار اور نثار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7بوتل شرآب اور ایک رائفل برآمد کرلی ہے، اسی طرح تھانہ شہیدگلفت حسین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ظاہر شاہ ولد نیاز محمد سکنہ کاکشال کو گرگرفتا ر کرکے اس کے قبضے سے 1عدد بندوق برآمد لیا ہے۔ تما م ملزمان خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...