پبی میں دکانداروں اور  نانبائیوں کو ہزاروں روپے جرمانہ

پبی میں دکانداروں اور  نانبائیوں کو ہزاروں روپے جرمانہ

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)محکمہ خوراک نوشہرہ  کے افسران کا اکوڑہ خٹک اور جھانگیرہ میں آٹا ڈیلرز، سبزی  فروشوں، اور ہوٹلز  کے خلاف کاروائیاں کم وزن روٹی ناغہ کے روز کباب فروخت کر نے اور صفا ئی نہ ہو نے پر دکانداروں کو ہزاروں روپے جر ما نہ کئے ڈائریکٹر فوڈ میاں عبدالقادر شاہ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/پرائس مجسٹریٹ کاشف احسان کی ہدایات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد اکبر اور فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین نے اکوڑہ خٹک اور جھانگیرہ میں نانبائیوں کو کم وزن روٹی،نا غہ روز کباب فروشان، سبزی فروشوں کو سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ وصول کرنے مضر صحت اشیاء فروخت کر نے اورہو ٹلوں،سویٹ ہا وسز میں ناقص صفائی پر در جنوں دکا نداروں کو ہزاروں رو پے جر ما نے وصول کر کے قو می خز انے میں جمع کئے اس موقع پر کا شف احسان نے دوکانداروں کو ہدایات جاری کئی کہ آئندہ کے لیے گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء  فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے معزز صارفین  سے کہا کہ شکایت کی صورت میں  اس فون نمبر۔09239220095 پر رابطہ کریں۔

ہنگو، گرینڈ ہیلتھ الائنس 

کی ہڑتال جاری

ہنگو(بیورورپورٹ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال جاری۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے پی کے نے تمام تر اضلاع کے ڈی ایچ اوز  کو محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور ہسپتالوں،صحت مراکز کو مفاد عامہ کے تناظر میں فوری فعال بنانے کی ہدایات جاری کرادی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنگو ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش کے زیر صدارت ہیلتھ فیسبلٹی انچارنجز  کی اعلی سطح اجلاس منعقد۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہنگو کانفرنس ہال میں منعقد ہ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش،نے ڈائریکٹر جنرل ہیلٹھ سروسز خیبرپختونخواہ کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جاری ہڑتال کی مناسبت سے جاری کردہ فوری ہدایات کی روشنی میں ہیلتھ فیسبلیٹی انچارنجز کو واضح کرتے ہوئے آگاہ کہاکہ صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ صحت کے پی کے ہر صورت میں عوامی مفاد کے تناظر میں ہسپتالوں صحت مراکز کو فوری فعال جبکہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس نرسز ایل ایچ ویز کلاس فور ملازمین سمیت تمام تر ٹیکنشنز کی فوری  حاضریاں یقینی بناکر سروسز بحالی اور او پی ڈیز سمیت تمام شعبوں اور یونٹس میں ہیلتھ سہولیات کی سرگرمیوں کو محکمہ صحت قوانین کے مطابق شیڈول کے مطابق برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کے تحت فرائض سے ہڑتال کے باعث غیر حاضرڈاکٹرز اور تمام  تر عملہ کی فہرستیں مرتب کرتے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کارپورٹ مرتب کرکے ارسال کی جائے ڈاکٹر ثناء اللہ نے کہاکہ محکمہ صحت کے پی کے حکام بالا کی جانب سے واضح کیاگیا ہے کہ قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں گریڈوں تا 16 ملازمین  اور گریڈ 17 یا اس سے زیادہ سکیل کے حامل ہیلتھ عملہ اور آفیسر ز کے خلاف سروسز ایکٹ 1958 کے تحت نوکریوں سے بریاست کرنے کے ساتھ ساتھ خالی ہونی والی آسامیوں پر بھارتیوں کو فوری مشتہر کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے ضلع بھر کے ہیلتھ فیسبلٹی انچارجز کو اپنے اپنے اداروں میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام تر عملہ کی حاضریاں یقینی بنانے ایکسرے رومز لیباریٹریز اور تمام شعبے معمول کے مطابق سروسز کے پابندبنانے کی بھی سخت ہدایات جاری کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر