تنظیم اساتذہ ضلع پشاور  کے انتخابات مکمل ہوگئے 

    تنظیم اساتذہ ضلع پشاور  کے انتخابات مکمل ہوگئے 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)  تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کے انتخابات خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر زیر نگرانی صدر صوبہ خیبر پختونخواخیر اللہ حواری تنظیم منزل پشاور میں منعقد ہوئے نتائج کے مطابق سکندر خان یوسفزئیSCTصدر،اکرام اللہ ہیڈ ماسٹرنائب صدر،محمد عثمان خان پرنسپل سیکرٹری،فضل ھادی SCTجائینٹ سیکرٹری،محمد عمرانSSTسیکرٹری  مالیات،نواب گل SSTسیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہوئے جبکہ محمدوصالPSTنگران شعبہ بہبود سکولز،پرو فیسر ماجد علی شاہ نگران شعبہ کالجز قاضی ذبیح اللہ نگران حرا فاؤنڈیشن، مصباح الاسلام نگران شعبہ خواتین محمد اقبال نگران شعبہ تعلیم متاثرین،فردوس خان خلیل نگران تعلیم و تحقیق، قاضی ذبیح اللہ نگران سوشل میڈیا مقرر کر دئیے گئے۔اس کے علاوہ صوبائی انتظامیہ کیلئے سکندر خان یوسفزئی اور محمد عثمان خان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کیلئے فردوس خان خلیل،مصباح الاسلام عابداور شفیع اللہ مقرر کر دئے گئے۔نو منتخب ذمہ داران سے خیر اللہ حواری نے حلف لیا۔اس مو قع پر محکنہ تعلیم کے ذمہداران سے مطالبہ کیا گیا کہ07-11-2019کو منعقد ہو نے والے DPCاجلاس میں سینئر انگلش ٹیچرکی متوقع خالی آسامیوں کو 11-11-2019کو ہو نے والےDPCاجلاس میں دیگر کیڈرز کی پرو مو شن کیلئے بھی تصور کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر