ایبٹ آباد،گیس ہیٹر سے گھر  میں آتشزدگی،معذور بچہ زخمی

ایبٹ آباد،گیس ہیٹر سے گھر  میں آتشزدگی،معذور بچہ زخمی

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ آئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی جمعرات کے روز تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر سوئی گیس ہیٹر کی وجہ سے اچانک آ گ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکی اطلاع ریسکیو 1122ابیٹ آباد کو ملی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک معذور بچہ زخمی ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔اگر ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی نہ ہوتی تو پورا رہائشی علاقہ ایک بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر