مہمند، جماعت اسلامی  تحصیل امراء کے انتخابات مکمل

 مہمند، جماعت اسلامی  تحصیل امراء کے انتخابات مکمل

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، جماعت اسلامی تحصیل امراء کے انتخابات مکمل۔ جماعت اسلامی مہمند کے ضلعی تنظیم نو اور امراء تحصیل،مقامات کا اور ضلعی شوریٰ انتخابات مکمل۔ ضلعی تنظیم میں امیر ضلعی شوریٰ کے مشورے سے نوید علی جنرل سیکرٹری، مولانا محمد صادق، محمد سعید اور ڈاکٹر اسرار علی نائب امیر مقرر۔ ضلع مہمند جماعت اسلامی نے مختلف آٹھ تحصیلوں کیلئے تنظیم نومکمل کر لی ہے۔ حلیمزئی کیلئے عابد خان، صافی کیلئے نثار خان، خویزئی حاجی رسم، بائیزئی حیات اللہ خان، یکہ غنڈ کیلئے مولانا محمد اللہ، پنڈیالئی کیلئے جاوید خان، پڑانگ غار کیلئے حاجی نثار خان جبکہ امبار کیلئے حاجی شاہ ولی اللہ اُمراء مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلعی شوریٰ میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی بحث ہوا۔ اور بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں اور عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی نے نوجوانوں اور خواتین کے سطح پر بھی تنظیمیں منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...