اراضی کی خریداری میں 95کروڑ کامبینہ فراڈ ملزم کی عبوری ضمانت میں 11نومبر تک توسیع

اراضی کی خریداری میں 95کروڑ کامبینہ فراڈ ملزم کی عبوری ضمانت میں 11نومبر تک ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویڑن بینچ نے مقامی کالونی کی اراضی کی خریداری میں 95 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد افضل بھنڈر کی عبوری ضمانت میں 11 نومبر تک توسیع کر نے کا حکم دیا ہے اس مقدمہ میں کے مرکزی کردار ریٹائرڈ کرنل ظفر باجوہ اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی امجد ججہ جیل میں ہے۔فاضل عدالت میں ملزم کے وکیل رانا محمد آصف سعید نے موقف اختیار کیا کہ بہاولپور کی کالونی کے پراجیکٹ کے لیے اراضی کی خریداری ریٹائرڈ کرنل ظفر باجوا کرتا تھا جو کہ انتہائی چالاک اور شاطر تھا اس نے محمد افضل بھنڈر کی سادگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے ساتھ ملا کر پراپرٹی کی خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا افضل بھنڈر جو کہ کالونی کا قانونی اور منظور شدہ پراپرٹی ڈیلر تھا جس کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا وہ بیرون ملک مقیم تھا جب اسے پتہ چلا کہ اس کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے تو اس نے فاضل عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی اب وہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

توسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر