سکول سربراہان کو آفیشل فون اٹینڈ کرنے کی ہدایت

سکول سربراہان کو آفیشل فون اٹینڈ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو آفیشل فون اٹینڈ کرنے کی ہدایت کردی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی ای او آفس اورمتعلقہ افسرانکے نمبر اپنے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

کلریکل سٹاف کو بھی فیڈ کرائیں اور سرکاری نمبر سے آنیوالی ہرکال اٹینڈ کی جائے اگر کوئی ٹیچر یا کلر ک اپنا نمبرتبدیل کرتا ہے تو اس کی اطلاع ڈی ای او آفس دی جائے، علاوہ ازیں ہیڈ ماسٹر اپنی اتفاقیہ رخصت ہارڈ کاپی بھجواکر منظور کرالیا کریں اور اس کو اساتذہ کے رجسٹرر میں رکھیں، ایمر جنسی چھٹی کیلئے ڈی ای او کو وٹس اپ پر درخواست ارسال کریں۔
ہدایت

بطورگواہ عدم پیشی پر 2سبِ
انسپکٹر ز کے وارنٹ گرفتاری جاری
ملتان (خبر نگار خصوصی) ماڈل کورٹ ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے 2 سب انسپکٹرز (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔ فاضل عدالت نے تھانہ بستی ملوک میں درج مقدمہ سرکار بنام فیاض وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹرز طارق حسن اور اختر السلام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وارنٹ

نیب کی کارروائی،68کرو ڑ
کے غبن میں ملوث 2ملزمان گرفتار
ملتان،ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) نیب ملتان کی ڈی جی خان میں کارروائی،مبینہ 63 کروڑ روپے کے غبن میں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ملوث دو ملزمان گرفتار، آج ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت پیش کیاجائے گاتفصیلات کے مطابق نیب ملتان نے 600 شہریوں کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے تقریبا ً63 روپے غبن کرنے کے مبینہ الزام میں کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ موٹر سائیکل اور نیشنل ٹریڈر کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے نیب ملتان میں درخواستیں دائر کی تھیں کہ ملزمان نے سپیڈ موٹر سائیکل کمپنی کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہوئے شہریوں سے رقم لی اور بعد ازاں موٹر سائیکل دینے کی بجائے کمپنی بند کرکے بھاگ گئے جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسلم،محمد اکرم کو شہریوں کے 63کروڑ روپے غبن کرنے کے جرم میں گرفتار کیاملزمان کی گرفتاری 600شہریوں کی شکایات پر عمل میں لائی گئی ملزمان کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب کورٹ پیش کیا جائے گا۔
گرفتار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داؤد ظفر علی شاہ کی جوڈیشل کمپلیکس کبیروالا آمد، توسیعی منصوبہ کا افتتاح کیا
کبیروالا(کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کبیروالا سید داور ظفر علی شاہ کی تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالا آمد،بارروم کبیروالاکی لائبریری اور جامع مسجد کے توسیعی منصوبہ جات کا افتتاح(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کیا اور پودا لگایا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کبیروالا سید داور ظفر علی شاہ نے سینئر سول جج خانیوال جمیل احمد کھوکھر کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی دعوت پر گزشتہ روز تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالاکا دورہ کیا۔تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالاپہنچنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اظہار الحق علوی،رانا سہیل،فرحت جبین،سول ججز ریحان سبطین،نعمان ارشدخان،محمد وسیم،شوکت حیات،جواد ظفر،ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیزخان،بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر خالد محمود خان موہل،جنرل سیکرٹری سلمان خورشید اعوان کے ہمراہ ان پرتپاک استقبال کیا اور پنجاب پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کبیروالا سید داور ظفر علی شاہ نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالاکی جامع مسجد اور بار روم کبیروالا کے توسیعی منصوبہ جات کا افتتاح کیا اور بار روم کے احاطے میں پودا لگا یا۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر جعفر امام جکھڑ،راناعمردرازخاں،ملک اقبال ظفر سمیجہ،مہر امتیاز حسین مرالی،فیاض اسلم چوہدری،مسعود پرویز خان بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
توسیع منصوبہ

سموگ سے آگاہی،سوائن فلوکیلئے
 سرکاری ہسپتالوں میں کاؤنٹر فعال
 ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں سردی کے پیش نظر سموگ سے آگاہی اور سوائن فلو کیلئے کاونٹر فعال کر دئے گئے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)


 سوائن فلو کاونٹر پر لڑیچر رکھا جائے گااور عملہ ڈیوٹی دیگا تاکہ سموگ سے آگاہی دینے کیلئے ہسپتال میں انے والے مریضوں کو علاج معالجہ احتیاطی تدابیر بارے بتایا جائے۔اور  سوائن فلو این ون پازیٹو ہونے کی صورت میں علاج کی سہولیات فراہم کی جایئں گی۔


لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے بیشتر علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)پولیو وائرس نے پھر سے ملک  میں پنجے گاڑ دیئے،چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پولیو کی تصدیق کیلئے گٹروں سے نمونے 11 تا 17 اکتوبر لئے گئے تھے، لاہور کے چار، راولپنڈی کے دو مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،گلشن راوی،آؤٹ فال سٹیشن(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)


 ایچ، جی، ایف کے گٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،کراچی کے سہراب گوٹھ، حاجی مرید گوٹھ کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ گلشن اقبال، گڈاپ، مچھر کالونی کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی اس کے علاوہ کوئٹہ کے طاؤس آباد، دادو کے مسان نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیو رائرس


ریاست مدینہ بنانے کیلئے سیرت طیبہ کو اپنا نا ہوگا، علامہ محسن چشتی
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)مرکزی انجمن میلاد النبیؐ میلاد چوک (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ربیع الاول کے 60ویں بارہ روزہ تقریبات کے آٹھویں روز منعقد محفل میلاد کی صدارت ممتاز صنعت کار حاجی غلام کبریا نے کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چودھری جاوید اقبال وڑائچ مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خطیب علامہ محسن شہزاد چشتی  نے سیرت النبیؐ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حضرت محمد مصطفیؐ کی تکریم و تعظیم مسلم امہ کا فرض ہے۔ آپؐ دونوں جہانوں کے لئے باعث(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)


 رحمت اور وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ آپؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرامن معاشرے اور ریاست مدینہ بنانے کے لئے حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلامی تعلیمات اور سیرت سرور کونینؐ سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا میں اجتماعی طور پر مسائل کا شکار ہیں۔ حضور اکرمؐ کی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔ موجودہ دور میں مسلمانوں کی بڑی کمزوری ہے کہ ہم سرکار دو جہانؐ سے محبت کے دعوے کرتے ہیں مگر زندگی سیرت مبارکہ کے مطابق بسر نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ مسلم امہ یکجان اور ایک قوم ہوکر باطل قوتوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں۔ آپؐ کی سنتوں کی پیروی ہماری بخشش و نجات کا ذریعہ ہے۔ آپؐ دنیا میں آمد سے جہالت اور مایوسی کے اندھیرے چھٹ گئے‘ ہر طرف امن و محبت‘ بھائی چارے اور روشنی کی شمع روشن ہوگئیں۔ آپؐ سراپا رحمت ہے‘ آپؐ کی تشریف آوری سے توحید کا بول بالا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مقام مصطفیؐ صرف ربیع الاول کے مہینے میں ہی نہیں بلکہ پورا سال بیان کرنا چاہیئے۔ دین سے دوری کی وجہ سے مسلم امہ مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے۔ غیر مسلم قوتوں کے ہاتھوں مسلمان انسانیت سوز مظالم کا شکار ہیں۔ آپؐکے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ان مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی ذات اقدس حسن جمال‘ زہد و تقوی‘ علم و فضل‘ شرافت و لیاقت‘ شجاعت و سخاوت‘ دیانت و امانت اور تہذیب و شائستگی کا پیکر تھی۔ اللہ تعالی نے آپؐ کو ایسا بے مثل و بے مثال بنایا اور سانچے میں ڈھالا جس کا تصور بھی ناممکن ہے۔ آپؐ نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس میں عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کرکے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنایا۔ آپؐ نے اپنی تعلیمات میں امن و اخوت‘ بھائی چارے‘ اتحاد و یکجہتی اور برداشت کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میلاد شریف مناکر دنیا کو امن کا درس دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پیارے آقاؐ نے امن کا پیغام دیا۔ میلاد منانے والے پرامن اور وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ علامہ محمد آصف سعیدی  نے کہا کہ آج بھی امت مسلمہ آپؐ کی تعلیمات کو اوڑھنا بچھونا بنا کر دنیاوی اور اخروی کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ نہ صرف ہم بلکہ اپنے بچوں کو بھی اسلامی معاشرت اور اسلامی تعلیمات سے بہرہ ور کریں  تاکہ وہ بھی معاشرے کے کامیاب شہری بن سکیں۔ محفل میلاد کا آغاز قاری احمد نواز سعیدی  نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ثناء خواں حافظ شاہ محمد سعیدی‘ صوفی اشفاق احمد سلطانی‘ کاشف مجیدی و دیگر  نے بارگاہ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل میلاد میں انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر چودھری انوار احمد نجمی‘ عباس بھٹی اویسی‘ حافظ محمد اکرم سعیدی‘ علامہ قاری محمد انور سعیدی‘ قاری محمد یار سعیدی‘ شاہ محمد سعیدی‘ مرکزی انجمن میلاد النبیؐ کے چیئرمین حاجی محمد نواز اختر‘ صدر محمد اسلم جلال‘ خلیل احمد مغل‘ حافظ محمد الیاس سعیدی‘سجاد سرور‘ خالد سلطان‘ محبوب خالق‘  عامر خان ترین‘ میاں ناصر محمود‘ مولانا ندیم سعیدی‘ مولانا محمد سلیم سعیدی‘ ملک خدا بخش سعیدی‘  عاشق حسین‘ حسن شاہ‘ ودیگر عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔ محفل میلاد کا اختتام درود و سلام‘ آزادی کشمیر اور ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین کی خصوصی دعا سے ہوا۔
محسن چشتی
حکومت پنجاب کااہم اقدام،پولیس خدمت مرکز اورموبائل وین میں بھی مقدمہ کے اندراج کی سہولت دیدی گئی
وہاڑی (بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز کا عوام کی سہولت کیلئے اہم اقدام، پولیس خدمت سنٹر اور پولیس(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)


 موبائل خدمت مرکزوین پر بھی مقدمہ کے اندراج کی سہولت دے دی گئی پولیس خدمت مراکز پر موصول شہریوں کی درخواستوں کو متعلقہ تھانوں میں اندراج مقدمہ کیلئے بھیجا جائے گا۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں موبائل خدمت مرکز وین سے رجوع کرسکتے ہیں آئی جی پنجاب کے احسن اقدام کی وجہ سے عوامی و سماجی اور شہری حلقوں راشد عمران، رانا شکیل احمد، محمد اکرام، عبدالرحمن، عبدالغفار ودیگر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مظلوم طبقہ کے لئے فوری سستا انصاف ملنے کی امید ہے۔

برکینا فاسو، سونے کی کان میں کام کرنیوالوں پر حملہ، 37ہلاک 60زخمی 
اواگادوگو(آئی این پی) مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں حملہ آوروں نے کینیڈا کی ایک سونے کی کان کن کمپنی کے کانوائے پر فائرنگ کر کے 37 افراد ہلاک کر دیے۔تفصیلات کے مطابق مشرقی برکینا فاسو میں سونے کی کان کن کمپنی کے کانوائے پر حملے کے نتیجے میں 37 کان کن ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے، کان کن کمپنی کینیڈا کی ملکیت تھی۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گھات لگا کر سیمافو کمپنی کے ملازمین کی پانچ بسوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں درجنوں افراد کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ملازمین کی بسوں کی حفاظت پر مامور فوجی گاڑی ایک ایکسپلوزیو ڈیوائس کا نشانہ بن گئی تھی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)


جس کے بعد بسوں پر فائرنگ کھول دی گئی۔ اس حملے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حالیہ برسوں کا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے، جب کہ فوج اس تگ و دو میں ہے کہ برکینا فاسو کے وہ حصے جو مذہبی شدت پسندوں کی کارروائیوں سے شدید متاثر ہیں، انھیں محفوظ بنا سکیں۔گزشہ برس بھی کینیڈا کی کان کن کمپنی کی سونے کی دو کانوں پر حملے ہوئے تھے جس کے بعد کمپنی نے اپنی سیکورٹی سخت کر دی تھی، لیکن اس کے باوجود یہ ہلاکت خیز واقعہ رونما ہوا۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دسمبر میں اسی سڑک پر ایک پولیس گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ برکینا فاسو میں 2015 سے شدت پسندوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ مالی کے ساتھ سرحدوں پر ہونے والی جھڑپیں اس وقت پورے ملک میں پھیل گئیں جب فرانسیسی افواج نے 2012 میں انھیں مار بھگایا۔اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران برکینا فاسو سے تقریبا 5 لاکھ لوگ اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور کیے جا چکے ہیں، گزشتہ ماہ سونے کی ایک کان پر حملے میں بھی 20 افراد مارے گئے تھے۔


وہاڑی:میونسپل انکروچمنٹ ٹیم پرمافیا کاحملہ، 3زخمی، ملازمین کااحتجاج
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالی میونسپل انکروچمنٹ ٹیم پر قبضہ مافیا کا حملہ حملہ کیخلاف میونسپل کمیٹی ملازمین کا کام چھوڑ کر احتجاج,ملازمین نے بلدیہ کا مین گیٹ بھی بند کردیا مظاہرین کا حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ واقعات کے مطابق کلب روڈ پر ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف سی ای او میونسپل کمیٹی حافظ خالد ارشاد اور ٹی نوید سمیت دیگر عملہ پر مشتمل میونسپل  انکروچمنٹ ٹیم پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا حملہ کے نتیجہ میں 3ملازمین مرتضی,عدنان اور عمر زخمی ہو(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)


گئے میونسپل کمیٹی ملازمین نے حملہ آوروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا اور میونسپل کمیٹی کے مین گیٹ کو تالا لگا کر کیمٹی ہال میں دھرنا دے دیا انچارج شکایات سیل میونسپل کمیٹی عمر ریاض نے دیگر مظاہرین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شکایات سیل پر شہری کی شکایت پر میونسپل انکروچمنٹ ٹیم مسعود اسلم سینٹری سٹور پر کاروائی کیلئے گئی تو دوکان مالک اور اس کے بیٹوں نے انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کردیا جس سے ہمارے ملازمین زخمی ہوگئے ہم احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جب تک حملہ آوروں کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی کوئی بھی ملازم کام نہیں کرے گا اس موقع پر ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
احتجاج
میپکو ٹیموں کی کارروائیاں،111
بجلی چور پکڑ لیے، بھاری جرمانے
ملتان(نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 111بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ47ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ13ہزار روپے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)


 جرمانہ عائد۔3مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔6نومبر2019؁ء کو ملتان میں 16گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو43011یونٹس چوری کرنے پر1028261 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 17 گھریلوصارفین کو18872یونٹس چوری کرنے پر264115روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، وہاڑی میں 13گھریلو،کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو21073یونٹس چوری کرنے پر396116روپے جرمانہ،بہاولپور میں 6گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو7362یونٹس چوری کرنے پر 128178روپے جرمانہ،ساہیوال میں 17گھریلواورکمرشل صارفین کو 18775یونٹس چوری کرنے پر342760روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 12 گھریلو صارفین کو11617یونٹس چوری کرنے پر200000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلوصارفین کو8109یونٹس چوری کرنے پر123800روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 3گھریلوصارفین کو3958یونٹس چوری کرنے پر61000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو15093 یونٹس چوری کرنے پر269280روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بھاری جرمانے


ڈینگی بخار کاشبہ، نشترمیں 3شیخ زید ہسپتال
 میں 2نئے مریض داخل علاج شروع
ملتان، رحیم یارخان (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں تین نئے مریض داخل کیا گیا ہے۔جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد نو(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)


 ہوگئی ہے۔جن میں سے چھ مریضوں میں  ڈینگی مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔اور تین مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔واضح رہے  زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے دریں اثنائڈینگی وائرس کاشبہ‘ مزید دو افراد ہسپتال منتقل‘ تفصیل کے مطابق صادق آباد کا رہائشی 20سالہ قربان علی اور اقبال آباد کارہائشی28سالہ میاں اظہر کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کردئیے۔ ابتدائی طبی امداد کیلئے وارڈ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈینگی مریض

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بحران کاشکار600کے بعد مزید 400بند کرنیکا فیصلہ
ملتان (نیوز رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بحران میں مزید اضافہ حکومت نے لاہور سمیت ملک بھر میں 600 یوٹیلٹی سٹورز بند کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 1000 یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 2 ہزار ملازمین کو فارغ کئیے جائیں گے ملک بھر میں موجود یوٹیلٹی سٹورز اشیائے خورونوش و ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

شہریوں کو خریداری اور دستیاب اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں پچھلی دونوں حکومتوں کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے 28 ارب روپے کا سامان لینے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن شدید مالی بحران کا شکار ہوکر رہ گیا موجودہ حکومت کی جانب سے 4 ارب روپے کی ادائیگی بھی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بحران سے نکالنے میں کامیاب نہ ہوئی ہے کچھ عرصہ قبل یہ تجویز بھی زیر غور رہی ہے کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کی امدادی رقوم یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو فراہم کرکے خواتین کو براہ راست رقم فراہم کرنے کی بجائے اسی رقم کے متبادل یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں مذکورہ تجویز پر عملدرآمد کرنے سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مالی بحران سے نکالنے کی امید پیدا ہوگئی تھی اور ہزاروں ملازمین کو بیروزگاری سے بھی بچایا جاسکتا تھا تاہم اس تجویز کو اعلی بیوروکریسی نے شرف قبولیت سے محروم کردیا جس کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے بھی ایک ماہ قبل یہ اعلان کردیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو محدود کررہے ہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریش نے حکومت سے گلہ کیا ہے کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی بجائے 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے جس کے باعث شہریوں کو اشیائے خورونوش و ضروریہ میں ریلیف فراہم کرنا ناممکن ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھتیجے
، مجتبیٰ گیلانی کے بیٹے دوست علی کی قل خوانی
مذہبی، سیاسی،سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھتیجے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

اور سید احمد مجتبی گیلانی کے جواں سالہ بیٹے سید دوست علی گیلانی مرحوم جو کہ بقضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی گزشتہ روز دربار موسی پاک شہد میں ہوئی جس میں سجادہ نشیں شید ابولحسن گیلانی نے دعا کرائی اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،سابق گورنر سید احمد محمود گیلانی،زین گیلانی سید عبدالہادی گیلانی،سابق صوبائی وزیر اقبال خان خاکوانی،سجادہ نشیں دربار عالیہ تونسہ شریف خواجہ عطاء اللہ تونسوی،سابق ایم این اے جہانزیب وارن،سید علی موسی گیلانی،سید علی قاسم گیلانی،سید قطب علی شاہ بخاری،سید علی حید ر گیلانی،سید اعظم محمود گیلانی،سید عثمان محمود گیلانی،نعیم خان،رئیس محبوب احمد،مخدوم جاوید ہاشمی،ملک بشیر احمد،خالد حنیف لودھی،خورشید احمد ملک،خواجہ رضوان عالم،ملک کامران عبداللہ مڑل،عبدالقادر شاہین،ڈاکٹر فہیم لابر،چوہدری وحید ارائیں،ملک لیاقت بوسن،ودیگر معززین نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اس موقع پر علامہ فاروق محمد سعیدی نے خطاب کیا۔
قل خوانی

میپکوکنکشنوں کی فراہمی میں تاخیر
معمول، صارفین اذیت میں مبتلا
ملتان (نیوز رپو رٹر)میپکو کی جانب سے تاخیر سے کنکشنوں کی فراہمی معمول بن گئی ہے۔ڈیمانڈنوٹسز کے اجراء اور کنکشنوں کی فراہمی میں گو سلو کی پالیسی نے درخواست گزاروں کو اذیت (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

میں مبتلاء کر دیا ہے ہے۔نئے گھروں کی تعمیر کا آغاز اور نئے مکانات تعمیر کرنے والے باالخصوص شیدید مشکلات سے دوچار کر دیئے گئے ہیں۔سنگل فیز گھریلو کنکشن کا ڈیمانڈ نوٹس ایک سے ڈیڑھ ماہ بعد جاری کیا جا ر ہاہے۔جبکہ میٹر کی تنصیب ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء کے دور سے اڑھائی ماہ بعد کی جا رہی ہے۔نئے کنکشنوں کی فراہمی میں ڈھڑلے سے رشوت وصول کی جا رہی ہے۔افسروں اور ملازمین کی مٹھی گرم کرنے والوں کو فوری کنکشن فراہم کر دیا جاتا ہے اور اس کے لیئے ترجیحی رہرست کو بھی نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔چہری ھلقوں نے حکومتی ارکان اسمبلی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاخیر معمول

کینٹ میں ٹریفک نظام درہم برہم
آمدورفت متاثر، شہریوں کو مشکلات
ملتان (نیوز رپو رٹر)کینٹ کی مرکزی شاہراؤں پر ٹریفک بدنظمی کے باعث لوگوں کو آمد ورفت اورخریداری کی غرض کیلئے آنے والوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے،ملتان کے علاقے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

کینٹ بازار اور اسکی مرکزی شاہراؤں پر ٹریفک وارڈنزٹریفک بہاؤکو منظم انداز میں کنٹرول کرنے سے قاصر ہیں، کینٹ بازار میں ہرشاہراپر ٹریفک وارڈن کو ٹریفک کو بہاؤ کو ہر بلاتعطل چلانے کے امور کی انجام دہی کے لئے تعینات کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود خریداری کے لئے ا?نیوالولیافراد ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہ جاتی ہے، عید میلادالنبی کی ا?مد کے باعث کینٹ بازاروں میں خریداروں کے لئے ا?نیوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہیجس پر کینٹ کی تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹ بازار اور مرکزی شاہراؤں کی ٹریفک کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جائے تاکہ کینٹ بازار میں ا?نیوالوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹریفک نظام

سیکرٹری ایکسائز کی غفلت، ای ٹی او لودھراں
کی عدم تعیناتی پرامور ٹھپ، سائلین خوار
ملتان (نیوز رپو رٹر) سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی غفلت کا شاخسانہ  ای ٹی او لودھراں کی عدم تعیناتی کے باعث ضلع بھر کے نیو رجسٹریش، ٹرانسفر اور پراپرٹی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

ٹیکس امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ای ٹی او لودھراں کی ایک ماہ سے خالی سیٹ پر تاحال  تعیناتی نہ ہوسکی ہے اور اتھارٹی لوگن بند ہونے کے باعث ضلع بھر کی نیو رجسٹریشن، گاڑیوں کی ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس کے سینکڑوں کیسز شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں جس پر صارفین اور ٹیکس گزاروں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی اس غفلت کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ای ٹی او لودھراں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ نیو رجسٹریشن و ٹرانسفر  صارفین اور ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل سے نجات ملے۔
ای ٹی او

سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری، گرینڈ
ہیلتھ لائنس کااحتجاج 28ویں روز بھی جاری
ملتان (وقا ئع نگار) سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج اٹھائیسویں روز بھی ہوا ہے(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

۔اس دوران گرینڈ الائنس کی جانب سے نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس کے علاوہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری۔ نشتر برن یونٹ اور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤٹ ڈور وارڈ میں بھی ہڑتال کی گئی ہے۔ہڑتال کے دوران نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس کے آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹر، پتھالوجی اور ریڈیالوجی وارڈز میں بھی سروسز کو بند رکھا گیا ہے۔جسکی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات پیش آئیں ہیں ذرائع کے مطابق احتجاج کی وجہ سے تقریبا اڑھائی لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم رہے ہیں۔ اور اسی طرح ہزاروں مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے ہیں۔احتجاج کے دوران مریضوں اور شہریوں نے حکومت کو کوستے رہے ہیں۔انکے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔ دوسری جانب گرینڈ الائنس نے ایم ٹی آئی آرڈینینس کی واپسی تک احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جنتا مرضی انتقامی کارروائیاں کرلے۔احتجاج کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ایسے اوچھے ہتکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔واضح رہے حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج پر اکسانے والے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر قاسم اعوان کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔جس کے بعد وائی ڈی اے کی ے عہدیداروں میں غصے پایا جاتا ہے۔
احتجاج

آٹے کامعیار، قیمتوں کو اعتدال پرلانے کیلئے فلورملز کی انسپکشن شروع
ملتان (سپیشل رپورٹر) آٹے کے معیار اور قیمتوں کو اعتدال میں لانے کیلئے محکمہ خوراک کی جانے سے فلور ملوں کی انسپکشن شروع کردی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان اکرام لوٹھرکی سربراہی میں محکمہ خوراک کی ٹیم جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز،اسسٹنٹ فوڈ (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کنٹرولر سید ندیم عباس اور فوڈ گرین انسپکٹروں چوہدری مزمل اور سلیم اختر شامل تھے نے شہر کی مختلف فلور ملوں فیضان فلور ملز،واحد فلور ملز،ہلال فلور ملز و دیگر شامل تھیں پر اچانک چھاپے مارے اور ان فلور ملوں پر محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کئے جانے والے گندم کے کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں فراہم کئے جانے والے آٹے کی سپلائی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام لوٹھر نے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ و ہ محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کردہ گندم کے سبسڈائز کوٹہ کے ثمرات عوام تک پہنچائیں تاکہ عوام کو حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنیا یا جاسکے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک ملتان کی جانب سے ڈوثیرن کی سطح پر انسپکشن ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں جنھوں نے فلور ملوں کی انسپکشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے گندم کے کوٹہ کے مطابق معیاری آٹا مقررہ نرخوں پر فراہم نہ کرنے والے فلور ملوں کو گندم کے سرکاری کوٹہ کی فراہمی بند کردی جائے گی۔
انسپکشن

ایم ڈی اے کی کارروائی،
غیر قانونی پلازہ سیل، تجاوزات مسمار
ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

خلاف کاروائی کرتے ہوئے نگانہ چوک پر ملک ظفر نگانہ کاغیر قانونی کمرشل فوڈ ویلی ہوٹل،غنی دا ڈیرہ ہوٹل اور ایک عدد دکان گرا دی گئی۔ایم اے جناح روڈ پر محمد نعمان، محمد فیضان اور محمد ارسلان کا زیر تعمیر غیر قانونی پلازہ کو سیل کر دیا گیا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے سبز واری ٹاؤن میں مختلف شاہراوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ختم کر کے سڑک کو ہموار کر دیا۔پیراں غائب روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارائی کرتے ہوئے روڈ کے درمیان گرین بیلڈ میں قائم ریڑھیوں کو ہٹا کر گرین بیلٹ کو کلیئر کرا لیا گیا۔
پلازہ سیل

عوام حکمرانوں کے خلاف ہرقربانی دینے کو تیار ہیں، سراج الحق
ملتان(پ۔ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر پر حکمرانوں کے بزدلانہ اور معذرت خواہانہ رویے نے عوام کو احتجاج پر مجبور کردیاہے۔ عوام حکمرانوں کیخلاف ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان نااہل حکمرانوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ طرز حکمرانی بدل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

سکیں۔ یہ حکومت آئی نہیں لائی گئی ہے۔ اب تو گردو غبار بیٹھ چکاہے اور بچہ بچہ جان گیاہے کہ یہ عوام کی منتخب حکومت نہیں۔ ہم اپوزیشن کا حصہ نہیں بلکہ اصل اپوزیشن ہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکومتیں اسٹیٹس کو کی پیداوار اور محافظ ہیں۔ ان کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکومت کی داخلہ و خارجہ اور معاشی پالیسی ایک ہے۔ عوام کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کے لیے سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کیا۔ کشمیریوں کی دعائیں اب بد دعاؤں میں بدل چکی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں کارخیر تنظیم کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب جاوید قصوری، ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا اور چیئرمین تنظیم کار خیر ڈاکٹر عبدالماجد حبیب المشرقی بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سابقہ اور موجودہ حکومت سب کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔ہم موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ سابقہ حکومتوں میں رہنے والی پارٹیوں کے خلاف بھی احتجاج کرتے رہے ہیں، تمام ملکی مسائل کی ذمہ دار یہی پارٹیاں ہیں۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، لوٹ کھسوٹ، غربت، جہالت اور بدامنی انہی لوکوں کے کارنامے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 72سالوں سے ملک پر جاگیردار وں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی حکومت ہے۔ عوام نے نام نہاد جمہوریت اور فوجی آمریتوں کو بھی دیکھا ہے مگر ملک کے مسائل کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتے رہے ان کے مسلط کردہ استحصالی نظام نے عوام کی پریشانیوں اور مصائب میں اضافہ کیا۔
سراج الحق

فوجی ترجمان کی سیاسی صورتحال پروضاحت دال میں کالا کے مترادف، لیاقت بلوچ
ملتان(سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ فوجی ترجمان کی جانب سے سیاسی صورتحال پر بار بار وضاحت، دال میں کالا کے مترادف ہے۔ افواج پاکستان قابل اعتماد قومی ادارہ ہے، پوری قوم کو ان سے محبت و احترام (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ہے۔ آئین کے پابند اداروں کی اہمیت، وقار اور قد کاٹھ خود ہی انہیں ہر شک و شبہ سے بالا کردیتاہے۔نیب قوانین و نیب ادارہ متنازع ہیں۔ فوجی آمر جنرل مشرف نے مسلط کیا۔ زرداری اور نواز شریف دور میں متفقہ اصلاحات کی کوششیں نہ کی گئیں اب بھی وزیراعظم نے ترامیم کی ہدایات کی ہیں۔ احتساب کے ادارہ اور قوانین کو مکمل غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے پارلیمنٹ متفقہ قوانین بنائے، انتقام اور جانبداری کا تاثر ختم کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتی بے حسی، سیاسی، سماجی قیادت کا تذبذب مسئلہ کشمیر کے لیے تازیانہ ہے۔ ہندوستان قدم بقدم کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ پختہ کرنے کے اقدامات کرتا رہاہے اور ابھی تک عمران خان قومی کشمیر پالیسی اور سفارتی محاذ پر روڈ میپ واضح نہیں کر سکے۔حکومت، پارلیمنٹ اور قومی قیادت مجرمانہ غفلت ترک کرے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک کی اقتصادی حالت مسلسل ابتر ہورہی ہے، مہنگائی کی شرح غریب اور متوسط طبقہ کے لیے موت کا پروانہ بنی ہوئی ہے۔ عام لوگ گھر کا چولہا، بچوں کی تعلیم، یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے عاجز ہیں۔ بجلی، گیس، تیل، چینی، سبزیاں، انڈہ، مرغی، آٹا کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ ہوگیاہے۔ حکومتی جھوٹ عوام کے زخموں پر نمک ہے۔
لیاقت بلوچ

اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے اکٹھی ہوئی، عون حمید ڈوگر
مظفرگڑھ،خان گڑھ(نامہ نگار) تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے کئی سالوں سے پیدا عوامی مسائل آہستہ آہستہ حل ہو رہے ہیں آج پاکستانی عوام دیکھ رہے ہیں کہ کچھ سیاسی جماعتیں احتساب سے بچنے کے لئے حکومت کے خلاف اکٹھی ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ سے ممبر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری پنجاب سردار عون حمید ڈوگر نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے دفتر میں میٹ دی پریس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سنئیر سیاستدانوں کی جانب سے ملک کے اداروں کے بارے غیر ضروری بیانات قابل افسوس ہیں ہمیں اپنے تمام اداروں کا احترام کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنا سے کشمیر ایشو عالمی میڈیا سے غائب ہو گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر ایشو پر جو دلیرانہ موقف اختیار کیا وہ پہلے کیسی سیاستدان نے نہیں کیا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ چند روز قبل ان سمیت 7 ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں مظفرگڑھ کے میگا پراجیکٹ ایک یونیورسٹی کے قیام اور علی پور تا مظفرگڑھ روڈ کو ڈبل کرنے کے بارے درخواست کی اور وزیر اعلٰی کو مظفرگڑھ دورہ کی دعوت بھی دی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جلد مظفرگڑھ کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا اور مظفرگڑھ کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا بھی جلد یقین دلوایا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ پی پی 276 کی جانب بھرپور توجہ دے رہے ہیں کیونکہ ان کا حلقہ پسماندہ ہے وہاں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے اس حلقہ کی عوام کے بارے کچھ نہیں کیا انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے پی پی 276 کے لئے 17 سکولز کو آپ گریڈ کروایا ہے اور صاف پانی کے پلانٹس بھی لگوائے ہیں اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کو مزید صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے صحافیوں کے کام کی تعریف کی اور ان کے لئے سرکاری سطح پر ایک دفتر لے کر دینے کا بھی وعدہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ سلیم جتوئی بھی موجود تھے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے صدر ملک اجمل لانگ نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سرار عون حمید ڈوگر کا دفتر پہنچنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا اور ان سے تمام دوستوں کا تعارف بھی کروایا۔
عون حمید ڈوگر

سانحہ تیز گام،60میں سے42لاشوں کاڈی این اے مکمل
ملتان، رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)سانحہ تیزگام میں جاں بحق مسافروں کی لاشوں کوڈی این اے ٹیسٹ کے بعدشناخت مکمل ہونے پر ورثاکے حوالے کئے جانے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہا۔اب تک 42لاشوں کوڈی این اے کے ذریعے شناخت کرکے ورثاکے حوالے کیاجاچکاہے ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روزڈی این اے کے بعد40لاشوں کے ورثاکی شناخت کرلی گئی۔مجموعی طورپر60لاشوں کاڈی این اے کروایاجارہاہے جن میں سے 40لاشوں کاڈی این اے ہوگیاہے ان میں سے 42کوورثاکے حوالے کردیاگیاہے،بچ جانے والی دولاشوں کے ورثاکی شناخت کیلئے دوبارہ ڈی این اے کیاجارہاہے۔
ڈی این اے

دھرنے والوں کاوزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ غیر آئینی، احمد یار ہراج
خانیوال (نمائندہ پاکستان) چیئرمین وزیر اعظم انسپکشن ٹیم سردار احمد یار ہراج نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی عوام نے پانچ سال کے لیے وزیرِ اعظم منتخب کیا ہے، دھرنے والوں کا وزیرِاعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی، غیر جمہوری اور نا قابلِ قبول ہے، وزیرِ اعظم نہیں بلکہ دھرنے والے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گھر جائیں گئے اور انشاء اللہ عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرتے ہوئے ریاست ِ مدینہ کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس خانیوال میں مختلف کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہاکہ مولانا فضل الرّحمان اور دھرنے میں موجود دیگر سیاسی قائدین کی طرف سے قومی اداروں پر بلا جواز تنقید انتہائی غیر مناسب اور بے بنیاد ہے، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
احمد یارہراج

دین اسلام کو خطرے میں کہنے والے غلط فہمی کاشکار ہیں، غلام یزدانی گیلانی
ملتان(سپیشل رپورٹر)تحریک امن پاکستان اور گیلانی خانوادے کے سربراہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ دین اسلام کو خطرے میں کہنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں کیونکہ جس دین کا محافظ خود اللہ ہو وہ کبھی خطرے میں نہیں ہوسکتا. آج ضرورت بس خوابِ غفلت کا شکار مسلمانوں کو جگانے کی ہے. وہ اپنی رہائش گاہ گیلانی ہاؤس میں جشن میلاد بارے منعقدہ سالانہسیرت النبیؐ کانفرنس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سے صدارتی خطاب کر رہے تھے. کانفرنس سے بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی, سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی, سابق ایم این اے شیخ طارق رشید, سید راجن بخش گیلانی, علامہ فاروق احمد سعیدی, سعید احمد فاروقی, مظہر جاوید, حافظ معین خالد اور الحاج محمد اشرف قریشی نے خطاب کیا. سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انور اور سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید مخدوم ابو الحسن گیلانی نے دعا کرائی. مخدوم یزدانی گیلانی کی دستار بندی کی گئی. جبکہ تقریب میں سینکڑوں معززین اور شہری شریک ہوئے مخدوم یزدانی گیلانی نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح پیر کو درست کئے بغیر ممکن نہیں ہے آج ضرورت اجتماعی کی بجائے انفرادی اور شخصی کردار سازی کی ہے. بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل خطہ ملتان اور جنوبی پنجاب کی تعلیمی دنیا پر ہندو کا قبضہ تھا اور اس علاقے کے مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہ تھا. ہندو کے اس تعلیمی تسلط کو انجمن اسلامیہ نے توڑا اور ملتان میں متعدد تعلیمی ادارے قائم کرکے مسلمانوں کی تعلیمی آبیاری کی. سید راجن بخش گیلانی نے کہا کہ رسول پاک کی محافل سجانے والے قربِ رسالت کی بے مثال سعادت سے سرفراز ہوتے ہیں اور محسن انسانیت روز قیامت بھی دکھی انسانیت کی شفا فرمائیں گے. سینئر صحافی اور انجمن اسلامیہ کے سیکرٹری مظہر جاوید نے بتایا کہ انجمن اسلامیہ کو امسال الحمداللہ جشنِ آزادی کا 91 واں سالانہ جلوس کامیابی اور تسلسل کے ساتھ نکالنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے. ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی او ملتان عامر خٹک بھی ہر سال کی طرح انجمن اسلامیہ کے جشن میلاد النبی کے جلوس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں. روح پرور محفل میں کرامت شیخ, ملک مشتاق شجراء, ملک خورشید عباس لانگ, میاں جمیل, پیر ضیاء الدین, خلیل راں, تابش درانی, عامر شہزاد صدیقی, میاں عامر نقشبندی, حاجی شہزاد, سحرش خان, عاشق بھٹہ, پیر مظہر بخاری, میاں سلیم قریشی, ڈی ایس پی طاہر عباس گیلانی, مخدوم انور غوث, سلیم درباری, سردار جہانزیب وارن, غلام مرتضیٰ عباس, اظہر شاہ بخاری ایڈووکیٹ, پیر صدر الدین گیلانی, مفتی غلام مصطفےٰ رضوی, میاں رزاق, جمال لابر, شیخ یونس, انجینئر ممتاز احمد خان, خواجہ محمد فاضل, اکرام علوی, رانا حفیظ, عبدالقادر گیلانی, ڈاکٹر منیر حسین شاہ, چوہدری یونس, اختر بھٹہ, ڈاکٹر غلام نبی, ڈاکٹر محمد حسین, وسیم ممتاز, زوہیب گیلانی, ملک انور علی, عاصم شاہ, پیر زین گیلانی, نواب حامد خاکوانی, تصویر گیلانی, پیٹرک سرفراز گل ملک عرفان اترا, ملک اللہ ڈتہ بھین, ریئس قریشی, اجمل رونگھا, پیر جمیل بخاری, مس رخسانہ, امین ساجد, حاجی اختر بھٹہ, عامر گیلانی, سلطان محمود ملک, رضوان خان, اسلم ڈوگر, مہر محمد شاکر, صوفی سجاد حامدی, محمد طارق شہاب, میاں عاشق قادری, جواد ربانی, رانا اشرف, اقبال شاہ بخاری, پیٹر گل, ڈاکٹر اکمل مدنی, سید سلمان گیلانی, سید محمود گیلانی, خلیل خان سدوزئی, اشفاق کھوکھر, بیگم بی اے جگر, خالد خان مہمند اور کامران مگسی شریک ہوئے۔
یزدانی گیلانی

سرکارکی آمد مرحبا، عاشقان رسولؐ کی شہرشہر ریلیاں
ملتان، وہاڑی(سپیشل رپورٹر+بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی)انجمن طلباء اسلام ملتان کے زیر اہتمام عظمت مصطفی ؐ طلبا ء ریلی گورنمنٹ ایمرسن کالج سے شر وع ہو کر چونگی نمبر پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت انجمن طلبا ء اسلام کے ضلع ناظم مہر سکندر اقبال نونازی نے کی۔ مہمان خصوصی سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان سعید احمد کھچی دیگر مہمان نان گرامی فاروق خان سعید ی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پنجاب منیر احمد مصطفائی، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ، قاری زوار قادری اور محمد الیا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

س نونازی تھے۔ اس موقع پر سعید احمد کھچی اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے پیارے نبی ؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کے آنے سے ظلمت کے اندھیر ے ختم ہوگئے غلاموں کو ان کا حق مل گیا بے سہاروں کو سہارا مل گیا۔ ضلع ناظم مہر سکندر اقبال، نے کہا کہ میلاد ریلی کرنے کا مقصد طلبا ء کے دلوں میں عشق مصطفی اجاگر کر نا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ باطل قوتو ں کے شور کو دفن کر نا ہے۔ عظمت رسول کے لے جان بھی قربان کر دیں گے علامہ فاروق خان سعید ی کا کہنا تھا کہ میلاد شریف کر نا صحابہ کرام کی سنت کو اجاگر کر نے کے متراد ف ہے۔ سٹی ناظم مبشر کھو کھر نے کہا اے۔ ٹی۔ آئی تعلیمی اداروں میں فروغ عشق رسول ؐکے لیے سر گر م عمل ہے اس موقع پر ضلع جنرل سیکریٹری مہر جاوید اشرف سیال ملک اشرف کھو کھر، ملک حمزہ کھو کھر، جاوید شجرا، علی خان کالج ناظم، شہزاد کھا کھی، نواب فیصان کھو کھر، ارسلان کھو کھر و دیگر ذمہ دار ان موجو دتھے۔ ریلی میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دریں اثنائمتحدہ سنی کونسل و متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام سالانہ جلو س عیدمیلادالنبی عام خاص باغ سے حسین آگاہی چوک تک نکالا گیا،جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری،علامہ سراج نظامی،راؤ عارف رضوی ودیگر نے کی۔جبکہ جلوس میں میجر اقبال چغتائی،محمد علی انصاری،پیر افضل فرید چشتی،یاسرارشاد دیوان،علامہ امیر اظہر سعیدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،علامہ سعیداختر،شفقت طلال تاشفین،عامر قادری،عثمان رفیق،محبوب علی قادری،قاری تنویر سعیدی،قاری عمر حنیف،مصباح الدین حامدی،فیاض حامدی،غلام حسین فریدی،علامہ عبیداللہ چشتی،مولاناجاوید قادری،دانش مرزا و دیگر نے شرکت کی۔شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مرزاارشدالقادری نے کہا کہ علادت مصطفےٰ کا جشن منانا محبت رسول کی علامت ہے،ایک مسلمان اپنے پیارے نبی سے عشق اورغلامی کے اظہار کیلئے جشن میلاد مناتا ہے۔جھنڈے اٹھانا،جلوس نکالنا اوروارفتگی کے ساتھ نعرے لگانا ایک غلام کا اپنے آقا سے اظہار محبت ہے۔مگر اتباع رسول مقصود میلاد ہے۔اتباع رسول کے بغیر محبت کے دعویٰ ناقص ہے۔متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل راؤ عارف رضوی نے کہا کہ حضوراکرم کی سیرت طیبہ مکمل ضابطہ حیات ہے اورزندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کا روشن مینار ہے۔ امت مسلمہ کو زوال سے نکلنے کیلئے ذات مصطفےٰ سے عشق اورسیرت پاک پر عمل کا عہد کرنا ہوگا۔جلوس میں شرکاء نے آمد مصطفےٰ۔۔۔۔مرحبا مرحبا۔۔۔سرکار کی آمد مرحبا۔۔۔کے فلک شگاف نعرے لگائے۔جلوس پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اورتاجروں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔علاوہ ازیں ماہ ربیع الاول آمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالہ سے سنی تحریک، اے ٹی آئی اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا شہر کی فضا آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی واقعات کے مطابق گزشتہ روز جش عید میلادالنبی کے سلسلہ میں سنی تحریک، اے ٹی آئی اور تحریک لبیک یارسول اللہ زیراہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کی قیادت تحصیل صدر قاری یوسف رضا بریلوی، پیر اشرف خالد سیفی اور ملک شاہ نواز کھوکھر نے کی جبکہ ریلی میں چوہدری زبیر اختر، چوہدری محمد سلیم، حافظ سجاد قادری، رانا ذوالفقار حیدر، ندیم سیال، محمد صدیق،عامر چوہدری، زمان ڈوگر، ابوبکر چوہدری، راؤ کاشف،سکندر ڈوگر، ماجد چوہدری، رانا خلیل احمد سمیت عہدیداران و کارکنان اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد بھی شریک تھی ریلی کے شرکاء نے آمد مصطفی کے حوالہ سے شدید نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر قاری یوسف رضا بریلوی، پیر اشرف خ