سموگ سے آگاہی،سوائن فلوکیلئے سرکاری ہسپتالوں میں کاؤنٹر فعال
ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں سردی کے پیش نظر سموگ سے آگاہی اور سوائن فلو کیلئے کاونٹر فعال کر دئے گئے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
سوائن فلو کاونٹر پر لڑیچر رکھا جائے گااور عملہ ڈیوٹی دیگا تاکہ سموگ سے آگاہی دینے کیلئے ہسپتال میں انے والے مریضوں کو علاج معالجہ احتیاطی تدابیر بارے بتایا جائے۔اور سوائن فلو این ون پازیٹو ہونے کی صورت میں علاج کی سہولیات فراہم کی جایئں گی۔