سیکرٹری ایکسائز کی غفلت، ای ٹی او لودھراں کی عدم تعیناتی پرامور ٹھپ، سائلین خوار

  سیکرٹری ایکسائز کی غفلت، ای ٹی او لودھراں کی عدم تعیناتی پرامور ٹھپ، ...

  



ملتان (نیوز رپو رٹر) سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی غفلت کا شاخسانہ  ای ٹی او لودھراں کی عدم تعیناتی کے باعث ضلع بھر کے نیو رجسٹریش، ٹرانسفر اور پراپرٹی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

ٹیکس امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ای ٹی او لودھراں کی ایک ماہ سے خالی سیٹ پر تاحال  تعیناتی نہ ہوسکی ہے اور اتھارٹی لوگن بند ہونے کے باعث ضلع بھر کی نیو رجسٹریشن، گاڑیوں کی ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس کے سینکڑوں کیسز شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں جس پر صارفین اور ٹیکس گزاروں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی اس غفلت کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ای ٹی او لودھراں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ نیو رجسٹریشن و ٹرانسفر  صارفین اور ٹیکس گزاروں کو درپیش مسائل سے نجات ملے۔

ای ٹی او

مزید : ملتان صفحہ آخر