سرکارکی آمد مرحبا، عاشقان رسولؐ کی شہرشہر ریلیاں

  سرکارکی آمد مرحبا، عاشقان رسولؐ کی شہرشہر ریلیاں

  



ملتان، وہاڑی(سپیشل رپورٹر+بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی)انجمن طلباء اسلام ملتان کے زیر اہتمام عظمت مصطفی ؐ طلبا ء ریلی گورنمنٹ ایمرسن کالج سے شر وع ہو کر چونگی نمبر پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت انجمن طلبا ء اسلام کے ضلع ناظم مہر سکندر اقبال نونازی نے کی۔ مہمان خصوصی سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان سعید احمد کھچی دیگر مہمان نان گرامی فاروق خان سعید ی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پنجاب منیر احمد مصطفائی، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ، قاری زوار قادری اور محمد الیا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

س نونازی تھے۔ اس موقع پر سعید احمد کھچی اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے پیارے نبی ؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کے آنے سے ظلمت کے اندھیر ے ختم ہوگئے غلاموں کو ان کا حق مل گیا بے سہاروں کو سہارا مل گیا۔ ضلع ناظم مہر سکندر اقبال، نے کہا کہ میلاد ریلی کرنے کا مقصد طلبا ء کے دلوں میں عشق مصطفی اجاگر کر نا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ باطل قوتو ں کے شور کو دفن کر نا ہے۔ عظمت رسول کے لے جان بھی قربان کر دیں گے علامہ فاروق خان سعید ی کا کہنا تھا کہ میلاد شریف کر نا صحابہ کرام کی سنت کو اجاگر کر نے کے متراد ف ہے۔ سٹی ناظم مبشر کھو کھر نے کہا اے۔ ٹی۔ آئی تعلیمی اداروں میں فروغ عشق رسول ؐکے لیے سر گر م عمل ہے اس موقع پر ضلع جنرل سیکریٹری مہر جاوید اشرف سیال ملک اشرف کھو کھر، ملک حمزہ کھو کھر، جاوید شجرا، علی خان کالج ناظم، شہزاد کھا کھی، نواب فیصان کھو کھر، ارسلان کھو کھر و دیگر ذمہ دار ان موجو دتھے۔ ریلی میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دریں اثنائمتحدہ سنی کونسل و متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام سالانہ جلو س عیدمیلادالنبی عام خاص باغ سے حسین آگاہی چوک تک نکالا گیا،جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری،علامہ سراج نظامی،راؤ عارف رضوی ودیگر نے کی۔جبکہ جلوس میں میجر اقبال چغتائی،محمد علی انصاری،پیر افضل فرید چشتی،یاسرارشاد دیوان،علامہ امیر اظہر سعیدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،علامہ سعیداختر،شفقت طلال تاشفین،عامر قادری،عثمان رفیق،محبوب علی قادری،قاری تنویر سعیدی،قاری عمر حنیف،مصباح الدین حامدی،فیاض حامدی،غلام حسین فریدی،علامہ عبیداللہ چشتی،مولاناجاوید قادری،دانش مرزا و دیگر نے شرکت کی۔شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مرزاارشدالقادری نے کہا کہ علادت مصطفےٰ کا جشن منانا محبت رسول کی علامت ہے،ایک مسلمان اپنے پیارے نبی سے عشق اورغلامی کے اظہار کیلئے جشن میلاد مناتا ہے۔جھنڈے اٹھانا،جلوس نکالنا اوروارفتگی کے ساتھ نعرے لگانا ایک غلام کا اپنے آقا سے اظہار محبت ہے۔مگر اتباع رسول مقصود میلاد ہے۔اتباع رسول کے بغیر محبت کے دعویٰ ناقص ہے۔متحدہ میلاد کونسل کے سیکرٹری جنرل راؤ عارف رضوی نے کہا کہ حضوراکرم کی سیرت طیبہ مکمل ضابطہ حیات ہے اورزندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کا روشن مینار ہے۔ امت مسلمہ کو زوال سے نکلنے کیلئے ذات مصطفےٰ سے عشق اورسیرت پاک پر عمل کا عہد کرنا ہوگا۔جلوس میں شرکاء نے آمد مصطفےٰ۔۔۔۔مرحبا مرحبا۔۔۔سرکار کی آمد مرحبا۔۔۔کے فلک شگاف نعرے لگائے۔جلوس پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اورتاجروں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔علاوہ ازیں ماہ ربیع الاول آمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالہ سے سنی تحریک، اے ٹی آئی اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا شہر کی فضا آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی واقعات کے مطابق گزشتہ روز جش عید میلادالنبی کے سلسلہ میں سنی تحریک، اے ٹی آئی اور تحریک لبیک یارسول اللہ زیراہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کی قیادت تحصیل صدر قاری یوسف رضا بریلوی، پیر اشرف خالد سیفی اور ملک شاہ نواز کھوکھر نے کی جبکہ ریلی میں چوہدری زبیر اختر، چوہدری محمد سلیم، حافظ سجاد قادری، رانا ذوالفقار حیدر، ندیم سیال، محمد صدیق،عامر چوہدری، زمان ڈوگر، ابوبکر چوہدری، راؤ کاشف،سکندر ڈوگر، ماجد چوہدری، رانا خلیل احمد سمیت عہدیداران و کارکنان اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد بھی شریک تھی ریلی کے شرکاء نے آمد مصطفی کے حوالہ سے شدید نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر قاری یوسف رضا بریلوی، پیر اشرف خالد سیفی اور ملک شاہ نواز کھوکھر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول رحمتوں برکتوں اور نعمتوں کا مبارک مہینہ ہے اس ماہِ مبارک میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم دنیا میں تشریف لائے دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے مسلمانوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیر ہونا ہوگا اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ہم ان کے میلاد کی خوشی بھرپور طریقہ سے منائیں گے ریلی خانیوال چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی راستہ میں عاشقان مصطفٰی درودھ و سلام پڑھتے رہے۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر