طبی سہولیات کافقدان، ایک ہی سلنڈر سے 4بچوں کو آکسیجن دی جانے لگی

  طبی سہولیات کافقدان، ایک ہی سلنڈر سے 4بچوں کو آکسیجن دی جانے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔نشتر ہسپتال میں ایسا ہی کچھ منظر دیکھنے کو ملا۔جب ایک ہی آکسیجن سلنڈر سے چار مریض بچوں کو آکسیجن (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

سپلائی کی گئی جبکہ بستروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مائیں اپنے مریض بچوں کو ہاتھوں میں اٹھائے آکسیجن سلنڈر کے گرد کھڑی رہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں بستروں کے علاوہ وہیل چیئرز،سٹریچرز کی بھی شدید کمی ہے اور بیشتر اوقات لواحقین اپنے مریضوں کو ہاتھوں پر اٹھائے ایک سے دوسرے وارڈ منتقل کرتے ہیں۔اگر وہیل چیئر یا سٹریچر دستیاب بھی ہوجائے تو عملہ بخشیش لئے بنا جان نہیں چھوڑتا۔نشتر انتظامیہ کے مطابق دستیاب وسائل میں مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
آکسیجن