ملتان:گرانفروشوں کیخلاف آپریشن، 8گرفتار‘10مقدمات

  ملتان:گرانفروشوں کیخلاف آپریشن، 8گرفتار‘10مقدمات

  



ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف بھر پور مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مہم کے پہلے روز ملتان ڈویژن میں گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 2578چھاپے مارے گئے، 10مقدمات درج کروا کر 8گراں فروش گرفتار کئے گئے جبکہ 8لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے۔کمشنر ملتان افتخار علی سہو، متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے منڈیوں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میں نیلامی کے عمل کا از خود جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ روٹی، چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والے گراں فروشوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔ عام آدمی کی فلاح کے لئے بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔ چینی، آٹے کی مصنوعی قلت کرنیوالے مافیا کو بے نقاب کریں اور سخت قانونی کارروائی کریں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضروریہ کی فراہمی ارزاں نرخوں پر یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ تمام پرائس مجسٹریٹس از خود فیلڈ میں نظر آئیں۔ کمشنر آفس میں قائم فیڈ بیک میکینزم پر سب کی حاضری اور کارروائی مانیٹر کی جارہی ہے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کارکردگی بہتر نہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس دیئے جائیں۔ کمشنر نے مزید کہا کہ جوریٹ بنایا جائے اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناپ تول کے پیمانے بھی چیک کرنے جبکہ ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں۔ تمام سٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کروائے جائیں اور عدم موجودگی کی صورت میں جرمانہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد گراں فروشوں کو لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے، اب حوالات کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری 080002345پر قیمت پورٹل پر شکایت درج کرواسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ڈویژن بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد گودا م سیل کردیئے گئے۔مصنوعی مہنگائی روکنے کے لیے حکومت پنجاب کے سخت ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گرنفروشوں کے بھرپور کاروائی شروع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے کاروائی کرتے ہوئے 4گرا نفروشوں کو تین دن کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔پرائس چیکنگ پاک گیٹ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ،دولت گیٹ اور عید گاہ کے ایریا میں کی گئی کو 15 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ نے شالیمار کالونی اور ماڈل ٹاون میں پرائس چیکنگ کیا ا ور اوور چارجنگ کرنے پر دوکانداروں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید نے سبزی و فروٹ منڈی اور غلہ منڈی کا معائنہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے وارننگ دی ہے کہ ناجائز منافع خور اپنا قبلہ درست کر لیں۔مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والا دوکاندار جیل جائے گا۔ضلع ملتان کے 42 پرائس مجسٹریٹیس گزشتہ روز ایکشن میں نظر آئے اور انہوں نے ضلع کی 150 مارکیٹوں میں 818 دوکانوں کو چیک کیا۔142 دوکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔6 دوکانداروں کو جیل بھجوادیا گیاجبکہ 136 دوکانداروں کو 3 تین لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر