میپکو کا ریجن بھر میں 14نئے گرڈ اسٹیشنز قائم کرنیکا کافیصلہ

  میپکو کا ریجن بھر میں 14نئے گرڈ اسٹیشنز قائم کرنیکا کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، ٹرپنگ اور وولٹیج کی شکایات کے خاتمے اور مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے ریجن بھر میں 14نئے گرڈاسٹیشنز(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

قائم کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی خصوصی ہدایت پر میپکو ریجن کے زیر انتظام آپریشن سرکلوں میں گرڈاسٹیشنز کی تعمیر وتنصیب کے لئے زمین کا تعین کرلیاگیا۔ چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ٹی اینڈ جی میپکو رانا عبدالستار کی سربراہی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو عبدالکریم جمالی، سپریٹنڈنگ انجینئر زجی ایس او سرکل ملتان، ساہیوال، سپریٹنڈنگ انجینئرز آپریشن، ایڈیشنل ایکسین سول ڈویژن راؤمحمد افضل صابر، پراپرٹی مینجمنٹ سیل، پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم نے زمین کا تعین کرکے خریداری اور میپکو کو منتقل کروانے کاکام تیز کردیاہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو عبدالکریم جمالی کے مطابق ملتان سرکل کے زیر انتظام قادرپورراں میں موضع بودلہ میں نیاقادرپور راواں گرڈاسٹیشن بنایا جائیگا۔ خانیوال سرکل میں چک نمبر 167/10-Rنزد ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں خانیوال IIگرڈاسٹیشن، وہاڑی سرکل میں چک نمبر 561/EBماچھی وال میں ماچھی وال گرڈ اسٹیشن اور چک نمبر 185/EBگگومنڈی میں گگومنڈی گرڈاسٹیشن تعمیر کیاجائیگا۔ رحیم یار خان سرکل میں چک نمبر 125/Pرحیم یار خان میں رحیم یار خان۔III گرڈ اسٹیشن، کوٹ سمابہ میں نیا کوٹ سمابہ (خانپور) گرڈاسٹیشن، ساہیوال سرکل میں چک نمبر 36/SPعارفوالہ روڈ پر
پاکپتن۔IIگرڈاسٹیشن، قبولہ روڈ عارفوالہ پر عارفوالہ۔II گرڈ اسٹیشن، بہاولپور سرکل میں چک نمبر 21/FW، حاصلپور روڈ پر قائم پورگرڈاسٹیشن، چک نمبر 94/Mنزد باغ والی پُل لودھراں میں لودھراں۔II، گوٹھ لشکر میں بہاولپور۔II، مظفرگڑھ سرکل میں بستی جڑھ موضع رکھ کرمدادقریشی روڈ پر شاہ جمال گرڈاسٹیشن اور ڈی جی خان سرکل میں بستی جھوک یار تونسہ روڈ پر ڈی جی خان۔IIIگرڈاسٹیشن بنایاجائیگا۔
فیصلہ