خاتون ساتھی سمیت نومولود واش روم میں پھنک کرفرار، بچی چل بسی

  خاتون ساتھی سمیت نومولود واش روم میں پھنک کرفرار، بچی چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)خاتون نے نامعلوم ساتھی کی مدد سے نومولود بچی کو بے یارومدگار واش روم میں پھینک دیا اورفرار ہوگئے۔ بچی جاں بحق‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور کی حدود بستی الہی بخش جھلن موضع نوناری کے رہائشی رازق حسین چانڈیہ نے پولیس کو اطلاع فراہم کی کہ اڈہ جھلن میں موجود دکانات کے پیچھے واش روم میں نومولود بچی موجود ہے‘ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو کفالت میں لینے کی کوشش کی جس کی موت واقع ہوگئی تھی‘ تحقیقات(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
کے دوران اطلاع دینے والے افراد سے معلوم ہوا کہ ملزمہ ثمینہ بی بی نے نامعلوم ساتھی کی مدد سے ناجائز طور پیدا ہونے والی بچی کو واش روم میں پھینکا تھا۔ سب انسپکٹر غلام فرید نیازی کی مدعیت میں پولیس نے 565/19بجرم 328ت پ کے تحت خاتون سمیت دو ملزمان کے خلاف درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
نومولود