سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم تیز کرنے کاحکم

  سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم تیز کرنے کاحکم

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرکاری بقایاجات کی وصولی کی مہم کوتیزکریں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اورپرانے نادہندگان کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائیں۔حکومت نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کے ریونیوریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کے لیے محکمانہ امورکوتیزرفتاریسے مکمل کریں تاکہ محکمہ مال میں جدت لانے سے متعلق حکومتی اقدامات کے ثمرات جلدعوام تک پہنچ سکیں ریونیوکیسزکوبھی جلدنمٹایاجائے کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

وصولی مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...