بلاول بھٹو کا آج مظفرگڑھ میں پاور شو‘ انتظامات مکمل

    بلاول بھٹو کا آج مظفرگڑھ میں پاور شو‘ انتظامات مکمل

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8 نومبر جمعہ کے روز 3 بجے سہ پہر اسپورٹس گراو¿نڈ بالمقابل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں جلسہ عام سے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

خطاب کریں گے. انکے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی.اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان, رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال, ضلعی صدر پیپلزپارٹی مظفرگڑھ و سابق ایم پی اے ملک بلال احمد کھر اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر حسین پہوڑ نے بتایا کہ پارٹی ورکرز ان کا استقبال پل چناب پر کریں گے. جبکہ جلسہ کے لئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں اور ان کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں. بلاول کے استقبال کی تیاریاں ضلع بھر میں عروج پر ہیں۔دریں اثنائمیدان سج گیا. جیالے پرجوش. مظفرگڑھ کا بلاول بھٹو کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ بدل دیگا.جلسہ گاہ کی تیاری کے سلسلے میں ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین. سینئر نائب صدر ساو¿تھ پنجاب خواجہ رضوان عالم. ممبر قومی اسمبلی مھرارشاداحمدسیال. ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان. ڈویڑنل جنرل سیکرٹری میر آصف دستی. ضلعی صدر ملک بلال کھر. جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ. ضلعی جنرل سیکرٹری راو¿ ساجد. ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملتان چوھدری یسین اطلاعات ملک نعیم رزاق جھانب. سٹی سیکرٹری اطلاعات کوٹ ادو ڈاکٹر مشتاقط,رانا واجد علی ایڈووکیٹ ودیگر عہدیداران وکارکنان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا. انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا. اس موقع پر عبدالقادر شاھین. اور خواجہ رضوان عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی بلکہ عوام کا کچومر نکال دیا گیا.انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک وقوم کی امیدوں کی واحد کرن ھیں. اور مظفر گڑھ منی لاڑکانہ ھے اور یہاں کی غیور عوام اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کا عظیم الشان اور تاریخی استقبال کرینگے.

پاور شو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...