ڈیرہ:173کلو میٹر 28سڑکوں کی مرمت وبحالی کی منظوری ، اڑھائی ارب لاگت آئے گی

  ڈیرہ:173کلو میٹر 28سڑکوں کی مرمت وبحالی کی منظوری ، اڑھائی ارب لاگت آئے گی

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی+سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھیت سے منڈی تک کی 173 کلومیٹر لمبی 28 سڑکوں کی مرمت و بحالی کی منظوری دے دی گئی ہے۔منصوبوں(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پر دو ارب 22 کروڑ 48 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔منصوبوں کی منظوری کمشنر مدثر ریاض ملک نے نیا پاکستان منزلیں آسان فیز ٹو کے تحت ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،علی شہزاد،افضل ناصر اور دیگر موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر"نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام" کے تحت فارم سے مارکیٹ تک کی کم سے کم چار سال پرانی اور پانچ کلومیٹرطویل ایسی دیہی سڑکوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے دونوں حصوں پر آبادی موجود ہے۔انہوں نے کہا سڑکوں کی تعمیرمیں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔منصوبوں کی مختلف ذرائع سے جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے احکامات جاری کئے کہ ڈپٹی کمشنرز سر ٹیفکیٹ فراہم کریں گے کہ انہوں نے قواعد وضوابط پر پورا اترنے والی دیہی روڈز کو شامل کیا ہےاجلاس میں 62 کروڑ 51 لاکھ روپے سے آٹھ،ضلع راجنپور میں 59 کروڑ 14 لاکھ روپے،ضلع مظفرگڑھ میں 62 کروڑ 48 لاکھ روپے سے دس اور ضلع لیہ میں 38 لاکھ 33 لاکھ روپے سے چار سڑکوں کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار اور دیگر افسران شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...