تعلیم اور صحت پرحکومتی حملہ عوام دشمنی ہے ، بلاول بھٹوزرداری

تعلیم اور صحت پرحکومتی حملہ عوام دشمنی ہے ، بلاول بھٹوزرداری

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں پی پی پی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابڑ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا جہاں دلچسپ صورت حال اس وقت پیش آئی جب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عشائیے میں شریک تمام افراد سے ان کی نشست گاہ پر جاکر فرداً فرداً ملاقات کی، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شرکاءمیں گھل مل گئے، ان سے نہ صرف سیاسی و سماجی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

موضوعات پر گفتگو کی بلکہ جنوبی پنجاب کے تہذیبی و ثقافتی معاملات پر بھی گفتگو کرتے رہے، عشائیے کے شرکاءچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے اس انداز کو دیکھ کر نہال نظر آئے، عشائیے میں شریک مختلف افراد نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا، خواجہ رضوان عالم کا کہنا تھا کہ قومی سطح کے ایک لیڈر کی جانب سے اس طرز کے عوامی روئیے کا مظاہرہ پاکستان کے کسی دوسرے لیڈر کی جانب سے ممکن نہیں، عبدالقادر شاہین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے طرز سیاست کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے اس دورے میں وسیب کے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے اپنا بنالیا ہے، عشائیے میں مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین عثمان محمود، علی حیدر گیلانی، حیدر زمان قریشی، خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، کامران مڑل، راو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، اے ڈی بلوچ، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، عارف شاہ، عثمان بھٹی، حبیب اللہ شاکر، ارشد اقبال بھٹہ، چوہد ری یاسین، خواجہ عمران، منظور قادری، ساجد بلوچ، رئیس قریشی، ملک الطاف وینس، نعیم شہزاد بھٹی، ملک ندیم اختر، حاجی خلیل راں، سید فرحان زیدی، مشتاق بلوچ، عمران انصاری، عبدالروف لودھی، شاہد رضا صدیقی، ملک افتخار علی، طارق کھوکھر، ملک سجاد، رمضان کمبوہ، ذوالفقار بھٹہ، شمشاد سیال، عمران جاوید سمرا، شیخ عمران خالد ٹیپو، شبیر قریشی، طارق شاد، حاجی طاہر، ارشد بھٹہ، شحرش خان، شگفتہ حبیب، عابدہ بخاری، نورین قیصر، محمد علی نومی بھٹہ، فرحان اللہ خان، فیاض کمبوہ، خواجہ بشیر احمد، فرحان خان، اشفاق قریشی، میاں اقبال سمیت، کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔دریں اثنائپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بار بار کے مطالبات کے باوجود صدر زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جارہی، آصف زرداری کسی جرم میں نہیں بلکہ ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے کی تفتیش کیلئے قید ہیں، ملتان میں جاری کردہ بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی صحت کی تشویش ناک حالت کو چھپایا جارہا ہے، خاندان کے افراد تک کو نہیں بتایا جارہا کہ صدر آصف زرداری کس تکلیف سے گزررہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری کو جان بوجھ کر اڈیالہ جیل میں علاج کی سہولیات سے دور رکھا گیا، وہیل چیئر پر زبردستی صدر زرداری کو اسپتال سے جیل لے جایا گیا تھا،انھوں نے کہا کہ ان کی صحت کے حوالے سے پورا خاندان پریشان ہے، اگر صدر زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز لیبر بیورو ملک بشیر احمد و عہدے داران کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے بنیادی نظریہ اور منشور کے مطابق ملک بھر کے مزدوروں، کسانوں بے روزگاروں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکمرانوں کی ناکام ظالمانہ مزدور کسان دشمن پالیسیوں اور اداروں پر شب خون مار کر ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بالخصوص تعلیم اور صحت کے اداروں پر حکمرانوں کا حکومتی حملہ مزدور اور عوام دشمنی ہے ایم ٹی ایکٹ صحت کے اداروں میں نفاذ سے تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں حکمران خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں ملک دن بدن غریبوں ، مزدوروں، بے روزگاروں کے احتجاجی تحریک کی طرف بڑھ رہا ہے اور بلاول بھٹو زرداری ایسی تحریک کی قیادت کرنے پر فخر محسوس کرے گا ہم حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج تعلیمی اور صحت ملازمین کے مطالبات اور تحریک کی مکمل بھرپور حمایت کرتے رہیں گے یہ بات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بشیر احمد کی قیادت میں تعلیمی اداروں، گرینڈ ہیلتھ الائنس ، پی ایم اے ، وائی ڈی اے اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن پاور لومز ایسوسی ایشن، بھٹہ مزدور یونین، پیپلز یونٹی پی آئی اے کے قائدین کی ملاقات میں کہتے ہوئے کہا کہ جلد ہماری حکومت آئے گی غریب مزدور، بے روزگار اور کسانوں کا مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسنے والا طبقہ سکھ کا سانس لے گا۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گیلانی کالونی میں سید احمد مجتبی گیلانی کی رہائش گاہ آمد،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سید احمد مجتبی گیلانی و اہل خانہ سے ان کے صاحبزادے سید دوست علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضاگیلانی سے بھی ان کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بھٹو خاندان گیلانی فیملی کے ساتھ غم میں برابر کا شریک ہے، کسی اپنے کے دنیا سے جانے کا کیا دکھ ہوتا ہے، اس کا مجھے شدت سے احساس ہے، خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم سید دوست علی گیلانی کو جنت الفردوس میں جگہ دے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود اور سجادہ نشین دربار موسی پاک مخدوم ابولحسن گیلانی نے بھی تعزیت کی علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی عہدیدار صائمہ عامر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور وہاں پر ان والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔

بلاول بھٹو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...