احمد پورشرقیہ،واٹرسپلائی، سیوریج درستگی کیلئے پونے 2ارب کے فنڈز جاری

احمد پورشرقیہ،واٹرسپلائی، سیوریج درستگی کیلئے پونے 2ارب کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے احمدپورشرقیہ میں واٹرسپلائی کیلئے ایک ارب پچاس کروڑ اوردرستگی سیوریج کیلئے 20 کروڑکی گرانٹ منظور،سیوریج کیلئے پہلی پہلی قسط ساڑھے تین کروڑروپے کی گرانٹ جاری،جلدکام شروع ہوجائیگاصاحبزادہ میاں گزین عباسی ایم پی اے نے  بلدیہ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب نے احمدپورشرقیہ میں پینے کے صاف پانی کی واٹر سپلائی سکیم کے لیے ایک ارب پچاس کروڑ اور سیوریج کی درستگی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


 کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے اور سیوریج کے کام کے لیے پہلی قسط ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹ ریلیز کردی ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا انہوں کہا کہ شہر  میں پینے کا  صاف پانی اور سیوریج کی درستگی  عوام کے دیرینہ مسائل تھے جس پرسابقہ دور حکومت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا اب یہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے انہوں نے واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ یہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی انتہائی مہنگی  سیکم ہے جو اب تک پاکستان کے صرف تین شہروں میں متعارف کرائی گئی ہے چوتھا شہر احمدپورشرقیہ ہوگا اس سکیم۔کے تحت رہائشیوں کو  پینے کے صاف پانی کے کنکشن دئیے جائیں گے جس کے چارجز ادا کرنے ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیوریج کی درستگی کا کام   محکمہ پبلک ہیلتھ کی نگرانی میں مکمل ہوگا اس پروجیکٹ کی مانیٹرنگ وہ خود اور اسسٹنٹ کمشنر نعیم صادق چیمہ کریں گے  علاوہ ازیں کوئی مانیٹرنگ  کمیٹی نہیں بنائی جائے گی انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے اول روز سے کوشاں ہے اور عوام کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ نعیم صادق چیمہ سی او، اوچشریف قاضی نعیم  اور سینیئر صحافی محمداکرم ظفر ی مہر سعید احمد اور سماجی کارکن محمد شکیل قریشی بھی موجود تھے۔
واٹر سپلائی