دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانے ہڑتال کے باعث بدستور بند

دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانے ہڑتال کے باعث بدستور بند

  



مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل کے دنیا بھر میں سو سے زائد سفارت خانے، وزارت خارجہ اور خزانہ کے درمیان تناؤ کے باعث 5 دنوں سے بدستور احتجاجاً بند ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے اور سفارتی مشن دو وزارتوں کے  جھگڑے کے باعث بند ہیں۔ سفارت خانوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور دروازوں پر ہڑتال کے بینرز آویزاں ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سفارتی عملے کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں سفارتی مشن(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ سفارتی دفاتر میں قونصلر خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی کسی کو سفارتی مشن میں داخل ہونے کی اجازت  ہوگی۔ادھر اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفتر خارجہ کے اہلکاروں پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سفارتی عہدیداروں کو بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا چاہیے تاہم وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...